• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 5 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ رہنماؤں کی اپیل: خوراک کے بہانے قیامت خیز سازش سے ہوشیار رہیں

کونسل نے خبردار کیا ہے کہ یہ جگہیں درحقیقت خونریزی کے جال اور قاتلانہ حملوں کی آماجگاہ بن چکی ہیں، جہاں سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں

بدھ 18-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ رہنماؤں کی اپیل: خوراک کے بہانے قیامت خیز سازش سے ہوشیار رہیں
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کی اعلیٰ قبائلی امور کونسل نے غزہ کے بے گناہ شہریوں سے فوری طور پر ان مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی درخواست کی ہے جہاں انسانی امداد کی تقسیم کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ کونسل نے خبردار کیا ہے کہ یہ جگہیں درحقیقت خونریزی کے جال اور قاتلانہ حملوں کی آماجگاہ بن چکی ہیں، جہاں سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

کونسل نے کہا کہ عالمی اداروں کے ساتھ مربوط کوششیں جاری ہیں تاکہ انسانی امداد کو محفوظ اور باوقار طریقے سے داخل کیا جا سکے اور یہ امداد قابل اعتماد ذرائع سے اس طرح تقسیم کی جائے کہ فلسطینی عوام کی عزت و وقار کا مکمل خیال رکھا جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو چاہیے کہ وہ خطرناک اور پرہجوم سرحدی علاقوں کی طرف بے ترتیب جانے سے گریز کریں تاکہ امداد کی ترسیل کے لیے متعلقہ حکام اور انسانی تنظیموں کو مکمل آزادی اور سہولت حاصل ہو سکے اور وہ انصاف اور حفاظت کے ساتھ ہر مستحق تک امداد پہنچا سکیں۔

کونسل نے واضح کیا کہ اس نازک وقت میں جانوں کا تحفظ ایک قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ عوامی اتحاد اور قومی و انسانی کوششوں کی حمایت ہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے اس مصیبت سے نکل کر اس خونریزی کو روکا جا سکتا ہے۔

یہ پیغام فلسطینیوں کی حفاظت، ان کی عزت، اور ان کے حقِ حیات کی پاسداری کا عزم ہےجو قابض ریاست کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف ایک مظلوم لیکن پرعزم قوم کی احتجاجی آواز بھی ہے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.