• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر سفاکانہ کریک ڈاؤن

قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدی انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ جیل انتظامیہ کی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔

منگل 17-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی  جیلوں میں فلسطینیوں پر تشدد نسل کشی کا حصہ ہے۔ حماس
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ کے ماتحت خصوصی دستوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران فلسطینی قیدیوں پر انتہائی شدید نوعیت کی پرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔ فلسطینی اسیران کلب کے صدر امجد النجار کے مطابق یہ حملے ان دعووں کی بنیاد پر کیے گئے کہ قیدیوں نے ایران کی جانب سے قابض اسرائیل پر ہونے والے حملے کا جشن منایا تھا۔

امجد النجار نے مزید بتایا کہ صہیونی جیلوں میں تعینات خصوصی فورسز نے پولیس کتوں کے ہمراہ قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بولا، قیدیوں کو باندھ کر ان پر لاٹھیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں قیدیوں پر ہونے والے منظم تشدد کی واضح تصویر دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدی انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ جیل انتظامیہ کی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے۔

النجار نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں دنیا کی توجہ مصروف دیکھ کر قا بض جیل انتظامیہ قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے جہاں نہ کوئی نگرانی ہے اور نہ ہی کوئی پوچھ گچھ۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی جانوں کو لاحق خطرات مسلسل بڑھتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کے حقوق سے متعلق اداروں نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو فوری طور پر خطوط بھیجے ہیں جن میں ان مظالم کو روکنے اور ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امجد النجار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ اُنیس ماہ کے دوران صہیونی جیلوں میں بہتر فلسطینی قیدی شہید ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں بیس سالوں میں نو قیدی ہلاک ہوئے۔ اس موازنے سے غاصب ریاست کے جیلوں میں جاری ظلم کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قابض صہیونی ریاست کی ان ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں کیونکہ یہ سب کچھ غاصب حکومت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے براہ راست حکم پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں سترہ ہزارپانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے جن میں پانچ سو پینتالیس خواتین اور چودہ سو بچے شامل ہیں۔ ان میں سے کم از کم دس ہزار چار سو افراد اس وقت بھی قابض صہیونی حراست میں ہیں، جن میں اُنچاس خواتین، چار سو چالیس بچے اور تین ہزار پانچ سو باسٹھ افراد بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔

یہ تمام ظلم غزہ میں جاری نسل کُشی ، مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں کے حملوں کے ساتھ ساتھ جاری ہے جن میں اب تک کم از کم نو سو اٹھہتر فلسطینی شہید اور تقریباً ساتھ ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستصیہونی فوجفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.