صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ کو ثانوی محاذ اور ایران کو اصل جنگی محاذ قرار دیا
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ اب جنگ میں ثانوی درجہ اختیار کر گیا ہے جبکہ فوج کی بنیادی توجہ اب ایران پر مرکوز ہوگئی ہے
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ کو ثانوی جبکہ ایران کو بنیادی جنگی محاذ قرار دے دیا۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ اب جنگ میں ثانوی درجہ اختیار کر گیا ہے جبکہ صہیونی فوج کی بنیادی توجہ اب ایران پر مرکوز ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے ایران کے 2 فوجی مقامات پر حملہ کیا ہے، جس سے کافی نقصان ہوا ہے۔
صہیونی فوجی ذرائع کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فضائی حملوں میں ایران کے تقریباً 150 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے فورڈو نیوکلیئر سائٹ پر ایران کی جوہری تنصیب پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔ تاہم اس دوران جوہری تنصیب کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا ہے۔