• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

غزہ کے ہسپتالوں میں خون کی شدید قلت، عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل

وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اپریل 2025ء میں سینتیس فیصد اہم ادویات اور اُنسٹھ فیصد طبی اشیاء کی قلت تھی جو ،اب بڑھتی جا رہی ہے۔

جمعرات 12-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ کے ہسپتالوں میں خون کی شدید قلت، عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل
0
SHARES
83
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی نہایت تکلیف دہ اور پریشان کن صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ مرکوز کرتے ہوئے فوری امداد کی فراہمی کی اپیل کی ہے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں خون کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے جو کہ نہ صرف زخمیوں کی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ اس کی وجوہات قابض صہیونی فوج کی سفاکی اور فلسطینیوں پر صہیونی فوج کی طرف سے کیے گئے ظلم کی داستان بیان کرتی ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ہسپتالوں میں خون کے ذخائر شدید اور خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں، اس کی بنیادی وجہ زخمیوں کی بڑھتی تعداد ہے جو قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور فائرنگ کے باعث ہر روز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ فلسطینی عوام کی غذائی قلت بھی خون کے عطیات میں کمی کا باعث بنی ہے کیونکہ بھوک اور کمزوری نے انہیں اپنی جان بچانے کے لیے بھی خون دینے سے روک دیا ہے۔

غزہ کی وزارت صحت نے عالمی اداروں، انسانی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ کے ہسپتالوں میں خون کے کافی یونٹس فراہم کریں تاکہ زندگی بچانے والے آپریشن اور علاج جاری رکھے جا سکیں۔

وزارت نے کہا کہ غزہ کا طبی نظام پہلے ہی صہیونی حکومت کے ظلم اور بلا اشتعال حملوں کی وجہ سے تباہ ہو چکا ہے اور اب خون کی قلت مزید انسانی المیے کو جنم دے رہی ہے۔ قابض اسرائیل کی کرفیو اور محاصرہ کی پالیسی نے نہ صرف طبی سامان کی رسائی روک رکھی ہے بلکہ فلسطینیوں کی صحت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔

عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی سخت مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ وہ فوری طور پر خون اور طبی سازوسامان غزہ میں داخل کرنے کی اجازت دے۔

یہ بحران اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ میں ادویات اور دیگر طبی سازوسامان کی بھی شدید کمی ہے۔ وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اپریل 2025ء میں سینتیس فیصد اہم ادویات اور اُنسٹھ فیصد طبی اشیاء کی قلت تھی جو ،اب بڑھتی جا رہی ہے۔

ہسپتالوں میں موجود سینکڑوں زخمی اور بیمار اس وجہ سے علاج مکمل نہیں کروا پا رہے ہیںکیونکہ غزہ کے صحت کے مراکز میں دستیاب وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔ یہ سب کچھ اس درندگی کے عالم میں ہو رہا ہے جو قابض اسرائیل نے غزہ کے معصوم عوام پر 2023ء کے اکتوبر سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

صہیونی فوج کی ظالمانہ مہمات نے غزہ کے اسپتالوں کو نشانہ بنا کر انہیں ناکارہ کر دیا ہے، جس سے زخمیوں کی زندگیاں مزید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ اسرائیل نے مارچ 2025ء میں غزہ کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، جس سے خوراک، دوا اور دیگر امدادی سامان کی رسائی ناممکن ہو گئی ہے۔

غزہ کے عوام آج ایک ایسے انسانیت سوز بحران کا شکار ہیں، جس میں ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید ی اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہیںجن میں اکثریت معصوم بچے اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، جب کہ بھوک اور بیماریوں نے کئی زندگیاں نگل لی ہیں۔

Tags: صیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.