(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مانچسٹر سٹی کے باس پیپ گارڈی اولا غزہ کے حالات پر غم ذدہ ہو گئے۔ پیپ گارڈی اولا نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملنے پر جذباتی تقریر میں کہا کہ غزہ کی صورتحال دردناک ہے اسے دیکھ کر درد محسوس کرتا ہے یہ کسی نظریے یعنی تم غلط میں درست کی بات نہیں بلکہ زندگی سے محبت کی بات ہے۔
انگلش پریمیئر لیگ کلب کے ہسپانوی مینیجر نے پیر کو مانچسٹر یونیورسٹی میں اعزازی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سامعین سے خطاب کرتے ہوئے ناانصافی کے سامنےخاموش رہنے کا انتخاب کرنے کےبجائے دنیا سے بات کرنے پر زور دیا۔
مینیجر کا کہنا تھا کہ غزہ پر صہیونی فوج کی نسل کُشی کے دوران شہید ہونے والے بچوں کی تصاویر تکلیف دہ ہیں جس نے انہیں سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نےمزید کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے جو ہم غزہ میں دیکھ رہے ہیں اس سے میرے پورے جسم کو تکلیف ہوتی ہے، شاید ہم سوچیں کہ جب ہم چار سالہ لڑکوں اور لڑکیوں کو بموں سے شہید ہوتےیا کسی اسپتال میں شہید ہوتے دیکھتے ہیںتو ہمیں اس بات کے لیے بھی تیار رہناچاہیےکہ گلے چار یا پانچ سال کے بچے ہمارے ہوں گے۔
اپنے تین بچوں ماریا، ماریئس اور ویلنٹینا کا تذکرہ کرتے ہوئے گارڈیوولا نے کہا کہ جب سے غزہ میں ڈراؤنا خواب شروع ہوا ہے جب بھی وہ اپنی دو بیٹیوں اور بیٹے کو دیکھتے ہیں تو انہیں غزہ کے بچوں کی یاد آتی ہے، جس سے وہ بہت خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔