• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ: غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی جنگی جرم اور نسل کشی کے مترادف

صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی زندگی کو منظم طریقے سے ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

بدھ 11-06-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
اقوام متحدہ: غزہ میں تعلیمی نظام کی تباہی جنگی جرم اور نسل کشی کے مترادف
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے تحت قائم بین الاقوامی آزاد تحقیقاتی کمیشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض حکومت کی جانب سے غزہ میں تعلیمی نظام، ثقافتی اور مذہبی مراکز کی تباہی جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف سنگین جرم، یعنی نسل کشی کے مترادف ہے۔

کمیشن کی سربراہ نافی پیلے نے اس افسوسناک حقیقت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے ناقابل تردید شواہد دیکھ رہے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں فلسطینی زندگی کو منظم طریقے سے ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ قابض صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی قوم کی تعلیمی، ثقافتی اور مذہبی زندگی کو نشانہ بنانا نہ صرف موجودہ نسل کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل اور ان کے حق خودارادیت پر بھی گہرا اثر ڈال رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ قابض فضائیہ نے فضائی بمباری، گولہ باری، آتشزدگی اور دانستہ مسمار کرنے کے ذریعے غزہ میں نوے فیصد سے زائد اسکولوں اور جامعات کو تباہ کر دیا ہے۔

کمیشن کے مطابق، یہ منظم تباہی ایسے حالات پیدا کر چکی ہے جہاں نہ تو بچوں اور نوجوان طلبہ کے لیے تعلیم ممکن رہی ہے اور نہ ہی اساتذہ کے لیے روزگار کا کوئی ذریعہ باقی بچا ہے۔ غزہ کے چھ لاکھ اٹھاون ہزار سے زائد بچے گزشتہ اکیس ماہ سے تعلیم سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ قابض صہیونی افواج نے تعلیمی اداروں پر جان بوجھ کر حملے کیے، جن میں عام شہری شہید ہوئے۔ یہ حملے براہ راست جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جن اسکولوں اور مذہبی مقامات پر بے گھر فلسطینی شہریوں نے پناہ لی، ان پر بھی حملے کیے گئے اور یوں ان کے قتل عام کے ذریعے قابض حکومت نے ایک اور سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

یہ تباہ کن مظالم ایسے وقت میں جاری ہیں جب 7 اکتوبر 2023ء سے قابض صہیونی ریاست امریکہ کی کھلی سرپرستی میں غزہ میں منظم نسل کشی میں مصروف ِعمل ہے۔ اس قتل عام میں بے شمار معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اب تک ایک لاکھ بیاسی ہزارسے زائد فلسطینی شہید اور اس سے کئی بڑی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں، گیارہ ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں اور خوراک کی سنگین قلت کے باعث سینکڑوں بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Tags: اقوام متحدہصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.