• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

مغربی کنارے میں سترہ ہزار پانچ سو فلسطینی گرفتار مئی میں چار سواٹھاسی گرفتاریاں

گھروں پر چھاپے، خواتین کو یرغمال بنانا، اور بچوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔

بدھ 11-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, فلسطین
0
غزہ کے اسیر عمرو حاتم عودہ کی شہادت: اسرائیل کے مظالم کا نیا باب
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کی نسل کشی اور اجتماعی قتل عام کی وحشیانہ مہم کے دوران قابض صہیونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں سترہ ہزار پانچ سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں بچے، خواتین، بزرگ، نوجوان، اور سابق اسیران تک شامل ہیں۔

قیدیوں کے امور سے وابستہ اداروں فلسطینی اسیران کلب، قیدیوں و آزاد شدگان کے امور کی سرکاری کمیٹی اور الضمیر فاؤنڈیشن برائے انسانی حقوق نے منگل کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں اطلاع دی کہ صرف مئی 2025ء کے مہینے میں مغربی کنارے میں چار سو اٹھاسی گرفتاریوں کا اندراج کیا گیا۔ ان میں اُنتالیس معصوم بچے اور تئیس خواتین شامل ہیں۔

اداروں نے وضاحت کی کہ یہ اعداد و شمار اُن فلسطینیوں پر مشتمل ہیں جنہیں قابض صہیونی افواج نے یا تو تاحال قید رکھا ہوا ہے یا مختصر عرصے کے لیے حراست میں لینے کے بعد رہا کیا۔ تاہم ان میں وہ ہزاروں فلسطینی شامل نہیں جنہیں غزہ کی پٹی سے اغوا کر کے نامعلوم مقامات پر لے جایا گیا ہے۔

مئی کے دوران کی جانے والی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں اُس جنگی مہم کا تسلسل ہیں، جس کا مقصد پورے فلسطینی وجود کو کچلنا ہے۔ غزہ میں جاری نسل کشی کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے گاؤں، قصبے، اور شہر بھی مسلسل صہیونی حملوں اور چھاپوں کی زد میں ہیں۔

اسیران کے اداروں کے مطابق ان گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ قابض صہیونی فوج نے جنین اور طولکرم میں کئی گھروں کو مسمار کیا اور متعدد فلسطینیوں کو موقع پر ہی گولی مار کر شہید کر دیا، جو فلسطینی عوام کی نسل کشی کی ایک نئی شکل ہے۔

قابض اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کو گرفتار کر رہا ہے بلکہ انہیں اذیت ناک تفتیش، شدید مارپیٹ اور منظم دہشت کا نشانہ بھی بنا رہا ہے۔ خاص طور پر ان فلسطینیوں کے خاندان، جن کے بیٹے یا رشتہ دار آزادی کی جدوجہد میں پیش پیش ہیں، ان کے گھروں پر چھاپے، خواتین کو یرغمال بنانا، اور بچوں پر تشدد معمول بن چکا ہے۔

اداروں نے نشاندہی کی کہ مئی کے مہینے میں ان اسیران کو بھی ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، جو قابض صہیونی فوج اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان ہونے والی حالیہ قیدیوں کی رہائی کی ڈیل کے تحت آزاد ہوئے تھے۔ ان میں بعض کو دوبارہ گرفتار کیا گیا، کچھ کو انتظامی حراست میں لے لیا گیا اور کئی کے گھروں پر بار بار چھاپے مارے گئے۔

سب سے نمایاں مثال اسیر وائل جاغوب کی ہے جو تئیس برس قابض صہیونی جیلوں میں گزارنے کے بعد رواں سال جنوری اور فروری میں رہائی پائے تھے، مگر انہیں دوبارہ گرفتار کر کے چھ ماہ کے لیے انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔

اداروں نے مزید بتایا کہ قابض صہیونی فورسز نے کئی آزاد قیدیوں کی گاڑیاں اور ذاتی املاک ضبط کیں۔ یہ پالیسی نئی نہیں، مگر اب اس پر منظم انداز میں عملدرآمد ہو رہا ہے تاکہ ان قیدیوں اور ان کے خاندانوں کی زندگی کو مزید اجیرن بنایا جا سکے۔

قابض اسرائیل نے انتظامی حراست کا بھی بے دریغ استعمال شروع کر رکھا ہے۔ مئی کے دوران درجنوں خواتین اور بچوں کو بغیر کسی فرد جرم کے حراست میں لے لیا گیا۔ آج فلسطینی قیدیوں کی کل تعداد میں سب سے زیادہ حصہ انہی انتظامی قیدیوں کا ہے، جن کی تعداد ین ہزار پانچ سو باسٹھ تک جا پہنچی ہے۔

اداروں نے کہا کہ اسیران کی تحریک کی تاریخ میں یہ ایک سنگین موڑ ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ قابض صہیونی حکومت نے فلسطینی قوم کو مکمل طور پر خاموش کرنے کے لیے درندگی کی ہر حد پار کر دی ہے۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصیہونی ریاستفلسطینفلسطینیمقبوضہ بیت المقدس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.