• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض صہیونی حکومت کا جنین کیمپ میں سو گھر مسمار کرنے کا منصوبہ

اس منصوبے سے قبل بھی قابض صہیونی ریاست نے مارچ 2025ء میں جنین کیمپ میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے چھیاسٹھ سے زائد گھروں کو منہدم کیا تھا۔

منگل 10-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, فلسطین
0
امریکی حمایت سے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری، اقوام متحدہ نے تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا
0
SHARES
14
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج  نے ایک ظالمانہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شمالی مغربی کنارے کے جنین کیمپ میں تقریباً ایک سو مکانات کو منہدم کیا جائے گا۔ مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کیمپ کے مختلف حصوں میں ان مکانات کو نشان زد کیا ہے اور بہترگھنٹوں کے اندر انہیں مکمل طور پر تباہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس منصوبے سے قبل بھی قابض صہیونی ریاست نے مارچ 2025ء میں جنین کیمپ میں وحشیانہ کارروائی کرتے ہوئے چھیاسٹھ سے زائد گھروں کو منہدم کیا تھا۔ الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، قابض ریاست کی مسلسل جارحیت کے گزشتہ پانچ ماہ میں کیمپ میں تقریباً چھ سوگھروں اور دیگر عمارتوں کو جزوی یا مکمل طور پر تباہ کیا جا چکا ہے۔

اسی دوران قابض صہیونی فوج نے طولکرم کے کیمپ میں بھی اپنے وحشیانہ قبضے کو بڑھاتے ہوئے چار دن سے مکانات کی تباہی جاری رکھی ہے۔ قابض ریاست نے طولکرم اور نور شمس کے کیمپوں میں ایک سو چھ عمارتیں منہدم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جن میں اٹھاون عمارتیں صرف طولکرم کیمپ میں شامل ہیں، جن میں ڈھائی سو سے زائد گھر اور متعدد دکانیں شامل ہیں۔

ظالمانہ قبضہ مہم کی شدت نے پانچ ہزار سے زائد خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے، یعنی پچیس ہزار سے زائد فلسطینی شہری اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں۔ ان گھروں کی تباہی کی تعداد چار سو سے زائد مکمل اور دو ہزار پانچ سو تہتر گھروں کے جزوی نقصان کی صورت میں ہے۔ کیمپوں کے داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں اور انہیں زندگی سے تقریباً خالی کر دیا گیا ہے، جس سے فلسطینیوں کی روزمرہ زندگی مزید تباہ و برباد ہو رہی ہے۔

یہ تمام سفاکیت اور قبضہ مہم اس وقت جاری ہے جب قابض فوج اور آباد کار غزہ میں تباہ کن نسل کشی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 2025ء کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، مغربی کنارے اور غزہ میں صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم نوسوچوہتر فلسطینی شہید اور سات ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ سترہ ہزار سے زائد افراد گرفتار بھی کیے جا چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.