• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

پیرس: غزہ میں نسل کشی پر اکسانے پر فرانسیسی شہریت یافتہ صہیونیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز

قابض صہیونی ریاست نے امریکہ کی کھلی سرپرستی میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں جو قتل عام کیا ہے، وہ انسانی تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکا ہے۔

اتوار 08-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
امریکی حمایت سے غزہ پر بڑے زمینی حملے کی تیاری، اقوام متحدہ نے تباہ کن صورتحال سے خبردار کردیا
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف عالمی ضمیر آخرکار بیدار ہونے لگا ہے۔ فرانسیسی حکومت نے ان صہیونیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے اور غزہ میں فلسطینیوں کی اجتماعی نسل کشی پراُکسانےمیں ملوث ہیں۔ یہ افراد فرانسیسی شہریت کے بھی حامل ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ، خاص طور پر قابض چینل 12نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ فرانسیسی استغاثہ نے ان فرانسیسی نژاد صہیونیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرکارہ وسیع کر دیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے غزہ میں انسانی امداد کے قافلوں کو روکنے اور وہاں کے معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی حوصلہ افزائی کرنے میں فعال کردار ادا کیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ تحقیقات فرانسیسی یہودی امن اتحاد اور ایک فرانسیسی شہریت رکھنے والے فلسطینی شہری کی جانب سے دائر کی گئی شکایت پر شروع کی گئی ہیں۔ شکایت میں ان افراد کو جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور اجتماعی نسل کشی کی سازش میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دائرے میں دائیں بازو کی انتہا پسند صہیونی تنظیم "آرڈر نوکے وہ ارکان بھی شامل ہیں جنہوں نے 2024ء کے جنوری میں غزہ کو دی جانے والی امداد کو روکنے کی منظم کوششیں کیں۔ یہ عناصر نہ صرف ان سازشوں میں شریک تھے بلکہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر لوگوں کو اکساتے بھی رہے کہ وہ فلسطینیوں کی امداد روکنے میں حصہ لیں۔

واضح رہے کہ قابض صہیونی ریاست نے امریکہ کی کھلی سرپرستی میں 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ میں جو قتل عام کیا ہے، وہ انسانی تاریخ کا ایک سیاہ باب بن چکا ہے۔ یہ محض بمباری یا گولہ باری نہیں بلکہ ایک منظم نسل کشی ہے، جس میں قتل عام، قحط، بے دخلی اور پورے شہروں کی تباہی شامل ہے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کردہ تمام اپیلیں اور فیصلے قابض حکومت نے نظر انداز کر دیے ہیں۔

اس وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ اَسی ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت معصوم بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد اب تک لاپتہ ہیں، جبکہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ غزہ کی سرزمین اس وقت قحط، بیماریوں اور لاشوں کے انبار میں تبدیل ہو چکی ہے۔ ایسے میں وہ عناصر جو اس قتل عام میں معاون بنے، ان کا احتساب عالمی سطح پر ایک فوری ضرورت ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیپیرسصیہونیصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.