• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

قابض اسرائیلی فوج کا غزہ میں خیمہ بستی پر حملہ، 7 فلسطینی شہید۔

اس ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قابض اسرائیلی فوج کا غزہ میں خیمہ بستی پر حملہ، 7 فلسطینی شہید۔
0
SHARES
10
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کی درندگی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ منگل کی شب قابض صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغربی حصے میں واقع مچھلی بندرگاہ کے قریب ایک خیمہ بستی کو نشانہ بنایا جس میں بے گھر فلسطینی خاندان پناہ لیے ہوئے تھے۔

اس ظالمانہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین اور مقامی ذرائع  کے مطابق حملہ اُس خیمہ بستی پر کیا گیا جہاں دربدر ہونے والے شہری پناہ لیے ہوئے تھے۔

شہداء میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد شامل ہیں جن کی شناخت جابر عید العجرمی، زاہر احمد العجرمی، سعاد محمد ابو عودہ، یاسر عدنان ابو عودہ اور ان کے تین بچے احمد، عمار اور میار کے ناموں سے ہوئی ہے۔ شہداء اور زخمیوں کو فوری طور پر غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال، الشفاء میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح سے اب تک قابض صہیونی فضائیہ کے ہوائی حملوں میں کم از کم اکتھر(71) عام شہری شہید ہو چکے ہیں، جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ غزہ کی پٹی پر مسلسل بمباری صہیونی فوج کی جانب سے جاری فلسطینیوں نسل کشی کا تسلسل ہے جو رُکنے کا نام نہیں لے رہی۔

Tags: شہیدصہیونی فوجصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.