• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی فوج کا ہسپتال پر ڈرون حملہ، مریض اور عملہ خوف کا شکار۔

جس کے نتیجے میں ہسپتال کے اندر موجود مریض، طبی عملہ اور پناہ گزین شدید خوف، ہیبت اور الجھن کا شکار ہو گئے۔

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, خاص خبریں, غزہ, فلسطین
0
صہیونی فوج کا ہسپتال پر ڈرون حملہ، مریض اور عملہ خوف کا شکار۔
0
SHARES
6
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے آج بدھ کے روز غزہ کے وسطی علاقے میں قائم ’شہدائے اقصیٰ ہسپتال‘ کی چھت پر مسلسل تین ڈرون طیارے دھماکے سے اڑا دیے۔ یہ افسوسناک واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ہسپتال میں نہ صرف سینکڑوں مریض زیر علاج تھے بلکہ ہزاروں بے گھر فلسطینی بھی وہاں پناہ لیے ہوئے تھے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ ڈرون حملے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے اندر کیے گئے، جس کے نتیجے میں ہسپتال کے اندر موجود مریض، طبی عملہ اور پناہ گزین شدید خوف، ہیبت اور الجھن کا شکار ہو گئے۔ ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، مگر دہشت اور بے یقینی کی کیفیت اور اس کے اثرات ناقابلِ بیان ہیں۔

وزارتِ صحت غزہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ڈرون حملے ’شہدائے اقصیٰ ہسپتال‘ کی انتظامی عمارت کی چھت پر کیے گئے، جس کا مقصد واضح طور پر علاقے میں پہلے سے موجود تباہ حال صحت کی سہولتوں کو مزید برباد کرنا ہے۔وزارت صحت نے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض صہیونی فوج کی جانب سے ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو نشانہ بنانا ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد غزہ میں موجود صحت کے نظام کو مکمل طور پر مفلوج کرنا ہے۔

وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں صحت کی سہولیات کو تحفظ فراہم کرے اور ان حملوں کو انسانیت کے خلاف جرم قرار دے۔ وزارت صحت کے مطابق غزہ کے اڑتیس (38) میں سے بائیس (22) ہسپتال مکمل طور پر تباہ یا بند ہو چکے ہیں، جب کہ باقی ماندہ بھی ایندھن، ادویات اور ضروری سازو سامان کی شدید قلت کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ2023ء سے قابض صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ میں جاری نسل کشی کی حکمت عملی کے تحت ہسپتالوں، ایمبولینسوں اور طبی مراکز کو منظم طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس درندگی کا مقصد زخمیوں، بچوں، خواتین اور بزرگوں تک طبی امداد کی رسائی کو ناممکن بنانا ہے۔

دو مارچ کو قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی تمام سرحدی گذرگاہیں بند کر دی گئیں، جس کے نتیجے میں خوراک، ادویات، ایندھن اور امداد کی ترسیل مکمل طور پر منقطع ہو چکی ہے۔ دوسری جانب نسل کشی کی شدت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔

قابض صہیونی ریاست کی امریکی سرپرستی میں جاری اس جنگ میں اب تک ایک لاکھ اناسی ہزار سے زائد فلسطینیوں شہید ہوچکے اور زخمیوں کی تعداد اس سے کئی زیادہ ہے۔ جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، لاکھوں افراد بے گھر جبکہ سینکڑوں بچے قحط اور دوا نہ ملنے کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

Tags: اسرائیلیصیہونی ریاستصیہونی فوجغزہمقبوضہ فلسطینہسپتال
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.