• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

امریکی سفیر کی طرف سے دی گئ تجاویز جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت نہیں: حماس

بنجمن نیتن یاھو ہی کسی بھی امن معاہدے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

بدھ 04-06-2025
in بریکنگ نیوز, حماس, غزہ, فلسطین
0
امریکی سفیر کی طرف سے دی گئ تجاویز جنگ کے مکمل خاتمے کی ضمانت نہیں: حماس
0
SHARES
5
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہنما باسم نعیم  نے کہا ہے کہ جماعت نے ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ نئی مذاکراتی نشست کے لیے تیار ہے، تاہم امریکی ایلچی اسٹیو ویٹکوف کی حالیہ ترمیم شدہ تجاویز پر بات چیت نہیں کی جا سکتی، کیونکہ ان میں غزہ پر جاری قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے حملوں کے مکمل خاتمے کی کوئی واضح ضمانت شامل نہیں۔

باسم نعیم نے منگل کی شام مزید گفتگو میں کہا کہ کوئی بھی معاہدہ اس وقت تک قابل قبول نہیں ہو سکتا جب تک وہ غزہ پر بمباری اور درندگی کے مکمل اور غیر مشروط خاتمے کی ضمانت نہ دے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسٹیو ویٹکوف نے جو نیا تجویز نامہ پیش کیا ہے وہ پچھلی طے شدہ تجاویز سے یکسر مختلف ہے اور اس میں مبہم اور غیر واضح الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جو جنگ بندی کی کسی صورت واضح ضمانت فراہم نہیں کرتے۔

باسم نعیم کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے بیشتر ممالک یہاں تک کہ قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے حلیف بھی اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ بنجمن نیتن یاھو ہی کسی بھی امن معاہدے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ حماس اور دیگر تمام فلسطینی مزاحمتی قوتیں کسی بھی موقع کو ضائع نہیں کریں گی جو جنگ بندی اور فلسطینی عوام کی اذیت ناک صورتحال کو کم کرنے میں مدد دے، بشرطیکہ اس کے لیے کوئی حقیقی اور عملی ضمانت فراہم کی جائے۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.