• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

عزہ میں اب کوئی انسانی جان محفوظ نہیں ،اب تک پچاس ہزار فلسطینی بچے شہید ہوچکے، یو این آر ڈبلیو اے

صہیونی ریاست مسلسل فلسطینی نسل کشی کی مرتکب ہورہی ہے۔ یعنی ہر بیس منٹ میں مبینہ طور پر ایک بچہ شہید یا زخمی ہو رہاہے۔

منگل 03-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی: بھوک سے ایک اور بچی چل بسی،  فاقہ کشی سے شہید فلسطینیوں  کی تعداد 57 ہوگئی
0
SHARES
10
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے ) نے خبردار کیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں پچاس ہزارسے زائد بچے شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، اور کوئی بھی انسانی جان محفوظ نہیں۔

یو این آر ڈبلیو اے کی ترجمان جولیٹ توما نےبیان میں کہا کہ یو نیسیف کے مطابق صرف بیس مہینوں میں پچاس ہزار لڑکے اور لڑکیاں شہید اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔توما نے کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں مسلسل عام شہری، جن میں بچے، طبی عملہ، ریسکیو اہلکار اور صحافی شامل ہیں شہید اور زخمی ہو رہے ہیں۔

غزہ میں کسی کی جان محفوظ نہیں چاہے بچے ہوں یا خواتین صہیونی ریاست مسلسل فلسطینی نسل کشی کی مرتکب ہورہی ہے۔ یعنی ہر بیس منٹ میں مبینہ طور پر ایک بچہ شہید یا زخمی ہو رہاہے۔2 مارچ کے بعد علاقے میں کسی طرح کی کوئی امداد نہیں پہنچی۔ ان حالات میں غزہ کے لوگوں کو خوراک، پینےکے صاف پانی، پناہ کے لیے درکار اشیا اور طبی سازوسامان کی شدید قلت درپیش ہے۔ اس طرح غذائی قلت، بیماریوں اور دیگر قابل انسداد مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

یونیسف کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے علاقائی ڈائریکٹرایڈورڈ بیگبیڈر کے مطابق اٹھارہ مارچ کو جنگ بندی کے اختتام کے بعد سے اب تک ایک ہزار تین سو نو بچے(1,309) مبینہ طور پر شہید اور تین ہزار ساتھ سو اڑتس(3738)زخمی ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر، اکتوبر 2023 سے اب تک پچاس ہزار سے زائد بچے مبینہ طور پر شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔

Tags: palestineUnitedForPalestinezionistاسرائیلصیہونی ریاستغزہمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.