• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 قیدی ہلاک، 54 کی زندگی خطرے میں ، اسرائیلی میڈیا

تحقیق میں بتایا گیا کہ صیہونی ریاست کی افواج نے انٹیلی جنس کی ناقص معلومات کی بنیاد پر ان مقامات پر بھی فضائی حملے کیے جہاں قیدیوں کی موجودگی کا محض شبہ تھا۔

ہفتہ 31-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 قیدی ہلاک، 54 کی زندگی خطرے میں ، اسرائیلی میڈیا
0
SHARES
15
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار Haaretz کی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے غزہ میں کی گئی فوجی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں کے زیر حراست کم از کم 20 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 54 دیگر کی زندگیاں شدید خطرے میں ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ صیہونی ریاست کی افواج نے انٹیلی جنس کی ناقص معلومات کی بنیاد پر ان مقامات پر بھی فضائی حملے کیے جہاں قیدیوں کی موجودگی کا محض شبہ تھا۔ کئی حملے ایسے بھی تھے جن میں قیدی ملبے تلے دب کر ہلاک ہوئے یا فرار کی کوشش کے دوران مارے گئے۔

7 اپریل 2025 کو ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ایسی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نیچے قیدیوں کے لیے بنائی گئی سرنگ موجود تھی۔ اگرچہ قیدی ایڈان الیگزینڈر اور ماتان زانگوکر اس حملے میں بچ گئے، مگر اس واقعے نے انٹیلی جنس اور فوجی کوآرڈینیشن کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔

تحقیقات میں ایک اور اندوہناک واقعہ بھی شامل ہے، جس میں تین قیدی — ایلون شمریز، سمر طلالکا، اور یوو ہیم — سفید جھنڈے لہراتے ہوئے نکلے، مگر صیہونی فوجیوں نے انہیں اطلاع نہ دینے کے الزام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

قیدیوں کے اہل خانہ نے ان حملوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اپنے ہی شہریوں کو سیاسی مقاصد کی خاطر قربان کر دیا ہے۔ خان یونس میں ایک سرنگ پر حملے کے دوران چھ قیدی دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، جن میں یاگیو بخشاب اور یورم میٹزگر شامل تھے۔

فوجی ترجمان کے دعووں کے برعکس کہ قیدیوں کی حفاظت کی کوششیں جاری ہیں، فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ناکافی اور غیر مؤثر ہیں۔ قیدیوں کے اہل خانہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں پر نظرثانی کرے اور اپنے شہریوں کی جانوں کو لاحق خطرات کو سنجیدگی سے لے۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینیمزاحمتہارتیزیرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.