• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ: مجاہدین کا حملہ:صیہونی افسر ہلاک، متعدد زخمی

مجاہدین نے خان یونس میں ایک یورپی ہاؤسنگ بلڈنگ کے اندر چھپی ہوئی صیہونی ریاست کی ایک خصوصی فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا۔

جمعہ 30-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
غزہ: مجاہدین کا حملہ:صیہونی افسر ہلاک، متعدد زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کا جواب دیتے ہوئے فلسطینی مجاہدین نے  ایک اور صیہونی افسر کو ہلاک جبکہ کم از کم چار دیگر فوجی کو شدید زخمی کردیا۔

صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ کے مطابق، جمعرات کو شمالی غزہ میں صیہونی فوج کی ایک بکتر بند مشین "باقر” کو ایک زور دار دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا کہ دھماکہ نہ صرف گاڑی کو تباہ کر گیا بلکہ اس میں سوار ایک افسر کی جان بھی لے گیا اور دیگر چار اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 19 جنوری کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کو ایک بار پھر پامال کرتے ہوئے غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ یہ جنگ بندی دو ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہی، تاہم اس سے قبل بھی صیہونی ریاست نے 471 دنوں تک غزہ میں مسلسل نسل کشی کی مہم جاری رکھی۔

7 اکتوبر 2023ء سے اب تک، صیہونی ریاست امریکی سرپرستی میں غزہ کو زمین، سمندر اور فضا سے مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ ان حملوں میں اب تک 1 لاکھ 77 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ یہ اعدادوشمار بھی حتمی نہیں، کیونکہ ہزاروں بے گناہ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان کی زندگیوں کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔

دوسری جانب، فلسطینی اسلامی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے بھی صیہونی جارحیت کے خلاف شدید مزاحمت جاری ہے۔ القدس بریگیڈز (سرایا القدس) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعرات کی شام خان یونس میں ایک یورپی ہاؤسنگ بلڈنگ کے اندر چھپی ہوئی صیہونی ریاست کی ایک خصوصی فوجی یونٹ کو نشانہ بنایا۔ مذکورہ یونٹ میں دس اہلکار شامل تھے جن پر ٹی پی جی میزائل سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

غزہ میں جاری ظلم اور محاصرے کے باوجود فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریکیں غیر قانونی صیہونی ریاست کی بربریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ عالمی برادری کی خاموشی نے اس انسانی المیے کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جس پر فوری اور فیصلہ کن اقدام کی اشد ضرورت ہے

Tags: اسرائیلیحملہسرایا القدسشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.