• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی کے594دن: مزید 107 شہید، سیکڑوں زخمی

غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ خان یونس، دير البلح، شمالی غزہ اور بیت لاہیا سمیت کئی مقامات پر رہائشی علاقوں، خیمہ بستیوں، ہسپتالوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا

جمعرات 22-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ  پر اسرائیلی دہشتگردی کے594دن: مزید 107 شہید، سیکڑوں زخمی
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے تازہ ترین فضائی اور زمینی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی شہید اور 247 زخمی ہو چکے ہیں۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اس جارحیت میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 53,762 جبکہ زخمیوں کی تعداد 122,197 تک پہنچ چکی ہے۔ صرف 18 مارچ 2025 سے اب تک 3,613 فلسطینی شہید اور 10,156 زخمی ہوئے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین، بچوں اور بزرگوں کی ہے۔

جمعرات کے روز غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ خان یونس، دير البلح، شمالی غزہ اور بیت لاہیا سمیت کئی مقامات پر رہائشی علاقوں، خیمہ بستیوں، ہسپتالوں اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ شمالی غزہ میں العودہ ہسپتال پر حملے کے دوران نہ صرف عمارت کو نقصان پہنچا بلکہ ایندھن اور طبی امداد کے ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے۔ ہسپتال کے اندر موجود صیہونی افواج کی اندھا دھند فائرنگ نے صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا۔

خان یونس، الصفطاوی، التفاح، نصیرات اور الفخاری جیسے علاقوں میں بھی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں، ماؤں اور بزرگوں سمیت درجنوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں ملبے تلے اب بھی لاشیں دبی ہوئی ہیں، جبکہ شہری دفاع اور ایمبولینس کے عملے کو مسلسل حملوں کے باعث متاثرین تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صرف آج کے دن کے دوران 50 سے زائد اموات رپورٹ کی گئی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والے بچوں کی مجموعی تعداد 16,503 ہو چکی ہے، جو اس المناک صورتحال کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے۔ غیر قانونی صیہونی ریاست کی جانب سے جاری اس انسانیت سوز جارحیت نے غزہ کو مکمل انسانی بحران میں دھکیل دیا ہے، جبکہ عالمی برادری اب بھی مؤثر اقدام سے گریزاں نظر آتی ہے۔

Tags: اسرائیلیخانیونسدير البلحشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.