• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

فریب میں نہیں آئیں گے، مزاحمت جاری رہے گی: حماس کا دو ٹوک اعلان

نیتن یاہو جو شرائط رکھ رہے ہیں، جن میں مکمل ہتھیار ڈالنے، حماس قیادت کی غزہ سے جلاوطنی اور اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی جیسے مطالبات شامل ہیں، وہ ناقابل قبول ہیں۔

جمعرات 22-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
اسرائیل کے خلاف عالمی دباؤ میں اضافہ: برطانیہ اور سویڈن کا سخت ردعمل، تجارتی مذاکرات معطل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریکِ مزاحمت حماس نے ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے گمراہ کن دعوے، دھوکہ دہی اور جعلی سفارتی بیانات ان کی مزاحمتی تحریک کو نہ ماضی میں روک سکے ہیں اور نہ آئندہ روک پائیں گے۔

حماس کے ترجمان جہاد طہ نے اپنے تازہ بیان میں واضح کیا کہ صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حالیہ بیان بازی صرف ایک گھسی پٹی حکمتِ عملی ہے، جس کا مقصد اصل حل سے بچنا اور بین الاقوامی دباؤ کو وقتی طور پر کم کرنا ہے۔

"ہتھیار نہیں ڈالیں گے، اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہوگا”

جہاد طہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو جو شرائط رکھ رہے ہیں، جن میں مکمل ہتھیار ڈالنے، حماس قیادت کی غزہ سے جلاوطنی اور اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی جیسے مطالبات شامل ہیں، وہ ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا:

"ہمارے ہتھیار صرف آلاتِ جنگ نہیں، بلکہ وہ عہد ہیں جو فلسطینیوں کے خون سے لکھے گئے ہیں۔ یہ ہتھیار ہماری آزادی، وقار اور بقا کی علامت ہیں۔”

"یورپی مؤقف خوش آئند، مگر قیادت کا اخراج ناقابل قبول”

حماس نے ان یورپی ممالک کے مؤقف کی تحسین کی جنہوں نے حالیہ دنوں میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی مسلسل جارحیت پر تنقید کی ہے، تاہم ساتھ ہی واضح کیا گیا کہ غزہ سے مزاحمتی قیادت کو نکالنے کی کسی بھی کوشش کو سختی سے رد کیا جائے گا۔

نیتن یاہو امن نہیں، اقتدار بچا رہے ہیں

جہاد طہ نے نیتن یاہو کے بیانات کو "امن دشمن اور عوام فریب” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں، دوسری طرف ایسے نمائندے میدان میں اتارتے ہیں جن کے پاس اصل اختیار نہیں ہوتا۔

ادھر حالیہ پریس کانفرنس میں نیتن یاہو نے ایسی "شرائط” رکھ دیں جو خود ایک نئی جنگ کی بنیاد ہیں۔ ان میں فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلے کوئی لچک دکھانے کے بجائے ٹرمپ منصوبے پر عملدرآمد کا عندیہ دیا، جو دراصل فلسطینیوں کی جبری ہجرت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

حماس: جنگ بندی پر بات ممکن، مگر صیہونی رکاوٹیں حائل

حماس کی جانب سے کئی بار اعلان کیا گیا ہے کہ وہ جنگ بندی، اسرائیلی فوج کے انخلاء اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ لیکن ہر بار غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قیادت اس راہ میں نئی رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے، کیونکہ ان کی اولین ترجیح امن نہیں، اقتدار کا تحفظ ہے۔

"یہ صرف فلسطین نہیں، انسانیت کی جنگ ہے”

حماس نے اپنے بیان کے اختتام پر عالمی برادری کو یاد دلایا کہ جب تک غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل ظلم، نسل کشی، دھوکہ دہی اور محاصرے کی پالیسیاں جاری رکھے گی، فلسطینی مزاحمت بھی اسی عزم کے ساتھ برقرار رہے گی۔

"یہ لڑائی صرف فلسطینی قوم کی بقا کے لیے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کی حرمت اور آزادی کے لیے ہے۔”

Tags: اسرائیلیجہاد طہحماسشہیدصیہونیغزہفلسطینیمزاحمتہتھیار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.