• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 23 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کی للکار، فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کی اسرائیل کو "ٹھوس اقدامات” کی دھمکی

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو حکومت کے "شرمناک اقدامات" کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، اگر غزہ پر فوجی حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے اور امداد ممکن نہ بنائی گئی تو عالمی برادری کو سخت جواب دینا ہو گا۔

منگل 20-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کی للکار، فرانس، برطانیہ اور کینیڈا کی اسرائیل کو "ٹھوس اقدامات” کی دھمکی
0
SHARES
3
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری وحشیانہ بمباری، مکمل ناکہ بندی اور انسانی امداد کی مسلسل بندش پر عالمی برادری کا دباؤ شدت اختیار کر گیا ہے۔ برطانیہ، فرانس اور کینیڈا کے سربراہانِ حکومت نے ایک غیر معمولی مشترکہ بیان میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے، بصورت دیگر "ٹھوس اقدامات” کی دھمکی دی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیرِاعظم کئیر سٹارمر، اور کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی کی جانب سے جاری کردہ اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ نیتن یاہو حکومت کے "شرمناک اقدامات” کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے، اور اگر غزہ پر فوجی حملے فوری طور پر بند نہ کیے گئے اور امدادی سامان کی پٹی میں رسائی ممکن نہ بنائی گئی تو عالمی برادری کو سخت جواب دینا ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے:

"ہم دو ریاستی حل کے فریم ورک کے اندر ایک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔”

انسانی بحران ناقابل برداشت، صیہونی ناکہ بندی برقرار

بیان میں غزہ میں جاری انسانی بحران کو "ناقابل برداشت” قرار دیا گیا، جہاں تین ماہ سے زائد عرصے سے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے مکمل ناکہ بندی کے باعث خوراک، پانی، ادویات اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی ممکن نہیں رہی۔

رہنماؤں نے کل اسرائیلی حکومت کے اس اعلان کو "ناکافی” قرار دیا کہ وہ غزہ میں صرف بنیادی خوراک کی فراہمی کی اجازت دے گی، اور زور دیا کہ فوری طور پر مکمل انسانی امداد کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔

مزید کہا گیا:

"ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اپنی فوجی کارروائیاں بند کرے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر انسانی اصولوں کے مطابق امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔”

نیتن یاہو کا اشتعال انگیز ردعمل

اس عالمی دباؤ پر نیتن یاہو نے سخت ردِعمل دیا۔ اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر انہوں نے لکھا کہ:

"کینیڈا، برطانیہ اور فرانس کے رہنما 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد ہمارے خلاف دفاعی جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر کے دراصل حملہ آوروں کو انعام دے رہے ہیں۔”

نیتن یاہو کے اس بیان کو مبصرین کی جانب سے ایک غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز رویہ قرار دیا جا رہا ہے، جو عالمی برادری کے ساتھ کسی سنجیدہ مکالمے کے بجائے مزید کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

غیر قانونی بستیوں اور جبری نقل مکانی پر بھی تشویش

مشترکہ بیان میں مغربی کنارے میں غیر قانونی صیہونی بستیوں کی توسیع پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے واضح کیا کہ:

"ہم ان بستیوں کی وسعت کو ایک فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں دیرپا امن کے لیے سنگین رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ اگر یہ سرگرمیاں بند نہ کی گئیں تو ہم ہدفی پابندیوں سمیت مزید اقدامات سے گریز نہیں کریں گے۔”

بیان میں غزہ کی جبری نقل مکانی کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی قیادت کی جانب سے شہریوں کو ڈرانے دھمکانے کے بیانات کی شدید مذمت کی گئی۔

جنگ بندی اور دو ریاستی حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی حمایت

فرانس، برطانیہ اور کینیڈا نے امریکہ، مصر اور قطر کی جانب سے جنگ بندی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا:

"یہی مذاکرات یرغمالیوں کی رہائی اور دو ریاستی حل کی طرف پیش رفت کی واحد امید ہیں۔”

مزید کہا گیا کہ 18 جون کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے تحت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی اعلیٰ سطحی دو ریاستی حل کانفرنس کے مقاصد کے حصول کے لیے یہ ممالک سرگرم عمل رہیں گے۔

فلسطینی ریاست کے قیام پر عالمی اتفاق رائے کی کوشش

آخر میں تینوں رہنماؤں نے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروانے کے لیے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور جون میں ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس کو اس سلسلے میں ایک فیصلہ کن مرحلہ بنائیں گے۔

Tags: اسرائیلیایمانوئل میکرونبرطانیہجنگ بندیشہداءشہیدصیہونیغزہفرانسفلسطینیکئیر سٹارمرکنیڈامارک کارنی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.