• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: صرف 2 روز میں 45 فلسطینی بچے شہید، یونیسف

یہ اعداد و شمار اس ہولناک حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ کے بچے سب سے زیادہ اذیت، بھوک اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں

ہفتہ 17-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی جاری: صرف 2 روز میں  45 فلسطینی بچے شہید، یونیسف
0
SHARES
27
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے غزہ میں 45 معصوم فلسطینی بچوں کو شہید کر دیا۔

یونیسف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد و شمار اس ہولناک حقیقت کی نشاندہی کرتے ہیں کہ غزہ کے بچے سب سے زیادہ اذیت، بھوک اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں، اور روزانہ کسی نہ کسی المناک سانحے کا شکار ہو رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے: "یہ ایک اور تباہ کن یاد دہانی ہے کہ غزہ میں بچے سب سے پہلے اور سب سے زیادہ مصائب جھیل رہے ہیں، وہ بھوکے سوتے ہیں اور ہر لمحہ اندھا دھند حملوں کا شکار ہوتے ہیں۔” یونیسف نے بچوں کی ہلاکتوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او نے بتایا ہے کہ غیر قانونی صیہونی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام کو مفلوج کر دیا ہے۔ خان یونس کا یورپی ہسپتال بند ہو چکا ہے، جس سے نیورو سرجری، دل کے امراض اور کینسر جیسے اہم علاج معطل ہو گئے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق خون کی شدید قلت ہے اور عام شہری خود غذائی قلت اور کمزوری کے باعث خون کا عطیہ دینے سے قاصر ہیں۔

یہ مسلسل انسانی المیہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی اس ظلم میں ایک طرح کی شراکت بن چکی ہے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیغزہفلسطینییونیسیف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.