(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے یہودی آبادکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی و شمالی علاقوں، خاص طور پر الخلیل اور نابلس میں فلسطینیوں کی املاک پر منظم حملے کیے۔ ان واقعات میں ایک نوجوان زخمی جبکہ متعدد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
الخلیل کے علاقے "دوار البلوطہ” کے قریب صیہونی گروہ نے فلسطینی گاڑیوں پر مرچ اسپرے اور پتھروں سے حملہ کیا، جس سے یونس الرجوب زخمی ہوئے۔ "بین عون” اور نابلس کے اطراف بھی متعدد علاقوں میں حملے کیے گئے، جہاں گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے گئے اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یہ حملے منظم ریاستی سرپرستی میں کیے گئے، جبکہ غیر قانونی صیہونی فوج نے حملہ آور آبادکاروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، جس سے فلسطینیوں میں خوف و ہراس مزید بڑھ گیا۔