• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی بمباری: قطر کا شدید ردعمل، نیتن یاہو جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ، قطری وزیراعظم

تنازع کی اصل جڑ اسرائیل کا فلسطینی اور شامی علاقوں پر قبضہ ہے، اور جب تک وہ سنجیدگی سے جنگ بندی کی جانب نہیں بڑھتا، مذاکرات صرف ایک دھوکہ ہوں گے۔

جمعرات 15-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی بمباری: قطر کا شدید ردعمل، نیتن یاہو جنگ بندی میں سنجیدہ نہیں ، قطری وزیراعظم
0
SHARES
49
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ الشیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے کہا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کی تمام کوششوں کا جواب غزہ پر تباہ کن بمباری سے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے "سی این این” کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ حالیہ حملے ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل کو جنگ بندی میں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے امریکی شہری عیدان الیگزینڈر کی رہائی کو مثبت قدم قرار دیا، لیکن افسوس ظاہر کیا کہ اسرائیل نے اسی وقت اجتماعی بمباری کر کے مذاکراتی کوششوں کو سبوتاژ کیا۔

الشیخ محمد کا کہنا تھا کہ تنازع کی اصل جڑ اسرائیل کا فلسطینی اور شامی علاقوں پر قبضہ ہے، اور جب تک وہ سنجیدگی سے جنگ بندی کی جانب نہیں بڑھتا، مذاکرات صرف ایک دھوکہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ قطر نے اسرائیلی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ فوری، سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کا آغاز ناگزیر ہے، تاہم موجودہ حالات میں کسی بڑی پیش رفت کی امید نہیں کی جا سکتی۔

غزہ میں انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں نئی منصوبہ بندی کے بجائے اقوام متحدہ کو مکمل رسائی دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ قطر کو تاحال امریکہ سے کوئی باضابطہ امدادی منصوبہ موصول نہیں ہوا، صرف میڈیا رپورٹس ہی سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں آزادانہ امدادی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے تاکہ انسانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیالشیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانیشامیصیہونیغزہفلسطینفلسطینیقطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.