• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

الیگزینڈر کی رہائی نے اسرائیلیوں کو پریشان کر دیا: نیتن یاہو کے نذدیک اسرائیلیوں کی کوئی حیثیت نہیں؟

یرغمالی کی والدہ نے لکھا، اگر میرا بیٹا اب سرنگ میں اکیلا رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم نے اسے قربانی کا بکرا بنا دیا ہے

پیر 12-05-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
الیگزینڈر کی رہائی نے اسرائیلیوں کو پریشان کر دیا: نیتن یاہو کے نذدیک اسرائیلیوں کی کوئی حیثیت نہیں؟
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کی جانب سے اسرائیلی نژاد امریکی فوجی ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد، صیہونی ریاست میں دوہری شہریت کے حامل قیدیوں کی اہمیت پر ایک بار پھر شدید بحث شروع ہو گئی ہے اور یرغمالیوں کے اہلخانہ نے ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

یہ معاملہ اس وقت دوبارہ موضوعِ بحث بنا جب امریکہ کے ساتھ مفاہمت کے بعد حماس نے انسانی بنیادوں پر الیگزینڈر کو آزاد کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل بھی غزہ میں قید بعض اسرائیلی شہریوں کی رہائی میں ان کی غیر ملکی شہریت نے اہم کردار ادا کیا تھا، جس سے اسرائیلی عوام میں بےچینی اور تقسیم کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔

اس اقدام کے پیش نظر جنگ کے ابتدائی مہینوں میں کئی اسرائیلی خاندانوں نے اپنے بچوں کی رہائی کی امید میں دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ عوامی سطح پر ایک رائے یہ بھی ابھر کر سامنے آئی ہے کہ موجودہ حکومت، خاص طور پر وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں، مخصوص شہریت رکھنے والے قیدیوں کی بازیابی کو ترجیح دے رہی ہے۔

ایڈان الیگزینڈر کی رہائی جہاں سرکاری سطح پر خیرمقدم کا باعث بنی، وہیں دیگر قیدیوں کے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ان میں متان نامی مغوی کی والدہ، عینو سینگوکر، بھی شامل ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا: "اگر میرا بیٹا اب سرنگ میں اکیلا رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ وزیراعظم نے اسے قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔”

 

اسی طرح، ایک اور مغوی ایڈان شیٹیوی کے والد ایلی شتوی نے کہا:”اگر صرف امریکی شہریت رکھنے کی وجہ سے کوئی رہا ہو سکتا ہے، تو وہ لوگ کہاں کھڑے ہیں جو صرف یہودی ہیں اور جن کے پاس صرف اسرائیل کی شہریت ہے؟”

ایسے کئی واقعات بھی سامنے آئے ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ صیہونی حکومت خود بعض مغویوں کے اہل خانہ کو امریکی حکام سے رجوع کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔ ایک فوجی کی لوش کے والد، روبی ہین، نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیر برائے اسٹریٹجک امور، رون ڈرمر نے انہیں مشورہ دیا:”اگر آپ اپنے پیاروں کو واپس دیکھنا چاہتے ہیں تو اسرائیلی حکومت کے بجائے امریکی انتظامیہ سے رجوع کریں۔” یہ بیان اسرائیلی حکومت کی کمزور سفارتی پوزیشن اور بڑھتے ہوئے عوامی عدم اعتماد کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

 

اسرائیلی فوجی نمرود کوہن کے والدین نے بھی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ ان کے والد یہودا کوہن کا کہنا تھا:”ہمارا بیٹا بھی اسی ریاست کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال رہا تھا، لیکن حکومت نے سیاسی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا۔”

 

نمرود کی والدہ وکی نے فوجی وردی میں اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا:”میرے پاس نہ دوسرا ملک ہے، نہ دوسرا پاسپورٹ۔ میرے پاس صرف یہی ریاست ہے، اور مجھے امید ہے کہ یہ مجھے بھول نہیں جائے گی۔”

 

معروف اسرائیلی اخبار ہاریٹز میں شائع ہونے والے ایک تجزیاتی مضمون میں ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کو امریکہ کی جانب سے ایک "خطرناک کارڈ” قرار دیا گیا ہے۔ سیاسی نمائندے یوناتان لِس کے مطابق،”یہ اقدام ایک وسیع معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش ہو سکتا ہے، مگر اگر اس کے بعد مزید امریکی شہریت رکھنے والے قیدی موجود نہ ہوں، تو امریکی انتظامیہ مذاکرات میں دلچسپی کھو سکتی ہے۔”

 

انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ بار بار امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی منظوری کے بغیر قیدیوں کی رہائی کی کوششیں دراصل اس مایوسی کی علامت ہیں جو واشنگٹن کو حماس اور غیر قانونی صیہونی ریاست کے درمیان مفاہمت کے امکانات میں محسوس ہو رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیالیگزینڈرحماسرون ڈرمرصیہونیغزہفلسطینییرغمالی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.