• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید 94 زخمی

7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اس وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 52,862 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 119,648 تک جا پہنچی ہے۔

پیر 12-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 24 گھنٹوں میں مزید 33 فلسطینی شہید 94 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر غیر قانونی صیہونی ریاست کے سفاک فضائی حملوں کی زد میں آ کر معصوم شہریوں کے خون سے رنگین ہوگئی۔ فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی فوج کی بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت مزید 33 فلسطینی شہید جبکہ 94 شدید زخمی ہوگئے۔

وزارت نے وضاحت کی کہ شہداء میں 29 وہ افراد شامل ہیں جنہیں گزشتہ روز براہ راست نشانہ بنایا گیا، جبکہ مزید 4 لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔ زخمیوں اور شہداء کو غزہ کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جو پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار اور گنجائش سے کہیں زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 18 مارچ 2025 سے جاری صیہونی حملوں میں اب تک 2,749 فلسطینی شہید اور 7,607 زخمی ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ، 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اس وحشیانہ نسل کشی کے نتیجے میں اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 52,862 ہو گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 119,648 تک جا پہنچی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور سڑکوں پر لاشیں پڑی ہوئی ہیں، لیکن صیہونی جارحیت کے تسلسل کے باعث ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینس سروسز متاثرین تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

یہ صورتحال غزہ میں انسانی بحران کو خطرناک ترین سطح پر لے گئی ہے، جہاں زندگیاں تیزی سے ختم ہو رہی ہیں اور امدادی سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہداشہیدصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.