• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کی صہیونی جیلوں میں قیدیوں پر اسرائیلی تشدد کی مذمت

منگل 21-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner27

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیران پر صہیونی فوجیوں کے تشدد اور جیل عملے کے ناروا سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قیدیوں کے خلاف دہشت گردی قرار دیا ہے.حماس کا کہنا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے قیدیوں پر ہونے والے تشدد کے نہایت تباہ کن اثرات اور نتائج برآمد ہوں گے اور ان کی ذمہ داری قابض صہیونی دشمن پر عائد ہو گی. خیال رہے کہ حال ہی میں قابض اسرائیل کےزیرانتظام جیلوں ھداریم، ریمون اور شطہ میں قیدیوں پر تشدد کے لیے اسرائیلی فوج کی خصوصی تفتیشی یونٹوں کو طلب کیا گیا تھا، جنہوں نے قیدیوں کے ساتھ نہایت ظالمانہ سلوک شروع کیا ہے. حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جرائم کے تسلسل میں عالمی برادری بھی برابر کی ذمہ دار ہے. ہزاروں فلسطینی قیدیوں کے مسائل پر دنیا کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے، جسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا. حماس نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے تشدد کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے قیدیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کریں. حماس نے فلسطینی عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ صہیونی جیلوں میں قیدیوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں .

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.