• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی پریس کلب پر 15 مئی کو یومِ نکبہ اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر پاکستان پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت، مداخلت، اور اسرائیل و بھارت کے گٹھ جوڑ کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی۔

اتوار 11-05-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
کراچی پریس کلب پر 15 مئی کو یومِ نکبہ اور بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) ملی یکجہتی کونسل سندھ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قبضے کے خلاف عالمی یومِ نکبہ کے موقع پر جمعرات، 15 مئی کو شام 4 بجے کراچی پریس کلب کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔ 

احتجاجی مظاہرے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناجائز قیام اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر پاکستان پر بھارت کی بڑھتی ہوئی جارحیت، مداخلت، اور اسرائیل و بھارت کے گٹھ جوڑ کے خلاف بھی آواز بلند کی جائے گی۔

منتظمین نے تمام محب وطن پاکستانی شہریوں، خواتین و حضرات، سماجی کارکنوں، طلبہ، اساتذہ اور صحافیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کریں۔

منتظمین کا کہنا ہے:

"یہ احتجاج ایک بیدار قوم کا پیغام ہے — ہم نہ بھارت کی مداخلت کو قبول کرتے ہیں، نہ اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کو۔”

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل عرصہ دراز سے فلسطینی کاز اور اتحادِ امت کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور یہ مظاہرہ اُن ہی کوششوں کی ایک تازہ کڑی ہوگا۔

Tags: احتجاجاسرائیلبھارتپاکستانصیہونیفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.