• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی: بھوک سے ایک اور بچی چل بسی، فاقہ کشی سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 57 ہوگئی

غزہ شہر کے 24 لاکھ سے زائد شہریوں کو مسلسل 63 دنوں سے مکمل محاصرے میں رکھا گیا ہے، جو کھلی نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔

اتوار 04-05-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر اسرائیلی دہشتگردی: بھوک سے ایک اور بچی چل بسی،  فاقہ کشی سے شہید فلسطینیوں  کی تعداد 57 ہوگئی
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے امداد کو روکنے اور غذائی اشیاء کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے باعث اب تک بھوک سے شہید ہونے والوں کی تعداد 57 ہو گئی ہے، جن میں زیادہ تر بچے، بیمار اور ضعیف العمر افراد شامل ہیں۔

دفتر نے مزید خبردار کیا ہے کہ اگر انسانی امداد، بچوں کے فارمولے، غذائی سپلیمنٹس اور ادویات کی فراہمی پر پابندی جاری رہی تو اموات میں اضافہ یقینی ہے۔ پریس ریلیز میں زور دیا گیا کہ غزہ شہر کے 24 لاکھ سے زائد شہریوں کو مسلسل 63 دنوں سے مکمل محاصرے میں رکھا گیا ہے، جو کھلی نسل کشی کی بدترین مثال ہے۔

بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوری اور موثر اقدامات کریں اور رفح سمیت تمام کراسنگ پوائنٹس کو کھولنے کے لیے غیر قانونی صیہونی ریاست پر دباؤ ڈالیں تاکہ متاثرہ فلسطینی عوام کی زندگیاں بچائی جا سکیں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے باعث انسانی بحران سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، امریکا اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان ایسے نظام کے قیام کے لیے مشاورت جاری ہے جس کے تحت امدادی سامان حماس تک نہ پہنچ پائے۔

ذرائع کے مطابق، اس مقصد کے لیے دونوں ممالک ایک نئی بین الاقوامی امدادی تنظیم سے رابطے میں ہیں تاکہ امداد کی ترسیل کو مخصوص شرائط کے تابع بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے 2 مارچ سے غزہ میں ہر قسم کی انسانی امداد پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی شدید غذائی قلت اور فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں۔

دو روز قبل، غزہ کے لیے امداد اور رضا کار لے جانے والے ایک بحری جہاز کو بین الاقوامی سمندری حدود میں نشانہ بنایا گیا، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Tags: اسرائیلیبھوکشہیدصیہونیفاقہفلسطینیقحط
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.