• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مصری دارالحکومت میں مزاحمتی تحریک حماس اور مصری حکام کے درمیان جنگ بندی کےلئے اہم مذاکرات جاری

مذاکراتی عمل میں ایک ایسی کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو غزہ کے انتظامات کو سنبھال سکے

ہفتہ 26-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مصری دارالحکومت میں مزاحمتی تحریک  حماس اور مصری حکام کے درمیان جنگ بندی  کےلئے اہم مذاکرات جاری
0
SHARES
9
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ پر جاری صیہونی ریاست اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے خاتمے اور مستقبل کے انتظامی ڈھانچے پر بات چیت کے لیے حماس کی قیادت پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ میں مصری حکام سے مذاکرات کر رہا ہے۔ حماس کے وفد میں محمد درویش، خالد مشعل، خلیل الحیا، ظہیر جبرین اور نزار عواد اللہ شامل ہیں، جنہوں نے قاہرہ پہنچنے کے بعد فوری طور پر فیصلہ کن ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔

حماس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذاکرات میں غزہ سے صیہونی انخلاء، مکمل جنگ بندی، جنگ زدہ علاقوں کی تعمیر نو، اور قیدیوں کے تبادلے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ وفد نے زور دیا ہے کہ غزہ میں جاری انسانی بحران، بھوک، ادویات کی کمی اور امدادی سامان کی بندش فوری توجہ کا تقاضا کرتی ہے، اور عالمی برادری کو مداخلت کرتے ہوئے اس پٹی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانی چاہیے۔

مذاکراتی عمل میں ایک ایسی کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تشکیل پر بھی غور کیا جا رہا ہے جو غزہ کے انتظامات کو سنبھال سکے۔ وفد کے مطابق، تحریک نے ایک متوازن لائحہ عمل پیش کیا ہے جس میں طویل المدتی جنگ بندی، قیدیوں کی مکمل رہائی، غزہ سے مکمل صیہونی انخلا، اور ایسی انتظامیہ کی تشکیل شامل ہے جو قومی اور علاقائی اتفاق رائے سے قائم ہو۔ ذرائع کے مطابق، قطر اور مصر کی طرف سے پیش کردہ نئی تجویز میں پانچ سے سات سالہ جنگ بندی اور قیدیوں کے جامع تبادلے کا خاکہ شامل ہے۔

حماس کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک جزوی معاہدوں کے حق میں نہیں، جو صرف صیہونی ریاست کو وقتی فائدہ پہنچائیں، بلکہ ایک ایسے مکمل معاہدے کی تلاش میں ہے جو نہ صرف جنگ کا اختتام کرے بلکہ فلسطینیوں کو آزاد اور باوقار زندگی کی ضمانت بھی دے۔ یاد رہے کہ جنوری میں ہونے والی جنگ بندی 18 مارچ کو ایک بار پھر صیہونی حملوں کے بعد ختم ہو چکی ہے، اور اس وقت تک غزہ میں 51,000 سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسخالد مشعلخلیل الحیہصیہونیظہیر جبرینفلسطینیقاہرہمحمد درویشمزاحمتی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.