(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران ایک صیہونی فوجی ہلاک جبکہ سات دیگر زخمی ہو گئے۔
عبرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، غزہ کی پٹی میں جاری جھڑپوں میں ایک فوجی کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے علاقے سے منتقل کیا گیا۔
یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب چند روز قبل شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں القسام بریگیڈز نے ایک گھات لگا کر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی افسر ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔