• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

پولیو ویکسین غزہ میں لانے پر پابندی، 6 لاکھ فلسطینی بچے مستقل معذوری کے خطرے سے دوچار

غزہ میں پولیو جیسی موذی بیماری، جو ماضی میں بڑی حد تک قابو میں آ چکی تھی، اب دوبارہ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں

منگل 22-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
پولیو ویکسین غزہ میں لانے پر پابندی، 6 لاکھ فلسطینی بچے مستقل معذوری کے خطرے سے دوچار
0
SHARES
33
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں وزارتِ صحت نے آج منگل کے روز ایک پریس بیان میں انکشاف کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل مسلسل چالیسویں دن بھی پولیو وائرس سے حفاظت کے ٹیکوں کی غزہ میں فراہمی کو روک رہی ہے۔ اس اقدام کے نتیجے میں نہ صرف بیماری سے بچاؤ کی قومی مہم کا چوتھا مرحلہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے بلکہ لاکھوں فلسطینی بچوں کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

وزارت نے خبردار کیا کہ ویکسینز کی عدم دستیابی کے باعث غزہ کے تقریباً 6 لاکھ 2 ہزار بچے مستقل فالج، دائمی معذوری اور مہلک پیچیدگیوں کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ پولیو جیسی موذی بیماری، جو ماضی میں بڑی حد تک قابو میں آ چکی تھی، اب دوبارہ پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صحت کے دیگر بنیادی ڈھانچے پہلے ہی شدید دباؤ میں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ غزہ کے بچے پہلے ہی غیر انسانی حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جنگی حالات، ناکہ بندی، غذائیت کی شدید کمی، پینے کے صاف پانی کا فقدان، اور صحت کی بنیادی سہولیات کی محدود دستیابی نے ان کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ان حالات میں پولیو ویکسین کی فراہمی روک دینا ایک نہایت غیر انسانی اور ظالمانہ اقدام ہے جس کے نتائج مستقبل میں نہایت بھیانک ہو سکتے ہیں۔

وزارتِ صحت نے عالمی ادارہ صحت (WHO)، یونیسف اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ پولیو ویکسین کی غزہ میں فوری اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ بیان میں کہا گیا کہ انسانی زندگیوں اور بچوں کی صحت کو سیاسی دباؤ یا فوجی حکمت عملی کے تحت یرغمال بنانا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔

Tags: اسرائیلیبچےپولیوصیہونیفلسطینیمعذور
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.