• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ہم جنگ بندی پر مسلسل کام کررہے ہیں، نیتن یاہو کے الزامات مضحکہ خیز ہیں: قطر

الخلیفی نے صیہونی نیتن یاہو کی جانب سے قطر پر تنقید کو " محض شور شرابہ" قرار دیا

اتوار 20-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ہم جنگ بندی پر مسلسل کام کررہے ہیں،  نیتن یاہو کے الزامات مضحکہ خیز ہیں: قطر
0
SHARES
26
VIEWS

قطر غزہ جنگ بندی معاہدے کی بحالی کے لیے پرعزم ہے: قطری وزیر

قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور محمد الخلیفی نے کہا ہے کہ دوحہ، غزہ سے متعلق جنگ بندی معاہدے کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اس عمل سے وابستہ ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذاکرات کی سست روی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "یہ ایک انسانی مسئلہ ہے، جہاں قیمتی جانیں خطرے میں ہیں۔”

الخلیفی نے غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے قطر پر تنقید کو "زیادہ تر محض شور شرابہ” قرار دیا اور امریکی جامعات میں قطر پر "تحریکِ بغاوت” پھیلانے کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔

ادھر، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں کہا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست نے جنوری میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ قطر فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب، غیر قانونی صیہونی ریاست کی افواج 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر زمینی، فضائی اور بحری حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں اب تک 51,201 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 116,869 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ہزاروں لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔

Tags: اسرائیلیشیخ تمیم بن حمد آل ثانیصیہونیغزہقطرمحمد الخلیفینتین یاہو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.