• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

القسام بریگیڈ کا مقبوضہ شہر عسقلان اور اخدود پر راکٹوں سے حملہ

، غزہ سے تقریباً سات راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں اسدود، عسقلان اور جنوبی تل ابیب کے علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں

پیر 07-04-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
القسام بریگیڈ کا مقبوضہ شہر عسقلان اور اخدود پر راکٹوں سے حملہ
0
SHARES
29
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری مظالم، خصوصاً آج التفاح محلے میں بچوں کے قتل عام کے ردعمل میں شہر اسدود پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق، غزہ سے تقریباً سات راکٹ داغے گئے جن کے نتیجے میں اسدود، عسقلان اور جنوبی تل ابیب کے علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک راکٹ عسقلان میں براہِ راست گرا، جبکہ دیگر چند راکٹوں کو روکے جانے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

حماس کے ترجمان جهاد طہ کا کہنا ہے کہ عسقلان پر راکٹ حملہ صیہونی ریاست کی جاری نسل کشی اور سنگین جرائم کے جواب میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مزاحمت دانشمندی کے ساتھ معرکہ لڑ رہی ہے اور اس کے پاس ایسی طاقت ہے جو دشمن کو دفاعی پوزیشن میں لانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

عبرانی چینل 14 کے مطابق، عسقلان پر حملے کے بعد تین زخمیوں کو برزیلائی اسپتال منتقل کیا گیا۔ چینل 13 نے بتایا کہ ایک راکٹ گرنے سے گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

اسرائیلی ویب سائٹ "حدشوت لو تنسزورا” نے رپورٹ کیا کہ ایک راکٹ عسقلان میں ایک عمارت پر گرا جبکہ دوسرا جنوب اسدود میں گرا، اور کچھ میزائلوں کے ٹکڑے گان یفنه میں بھی گرے۔

فلسطینی مزاحمت کے یہ حملے اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ غزہ پر مظالم کا جواب مؤثر طریقے سے دیا جائے گا، اور غیر قانونی صیہونی ریاست کو اس کی جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Tags: اسرائیلیاشدودالقدس بریگیڈزحملہصیہونیعسقلانغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.