• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طاقت کے زعم میں بگڑی صیہونی جارحیت اور مصر کا واضح پیغام

مصر فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے

اتوار 06-04-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
طاقت کے زعم میں بگڑی صیہونی جارحیت اور مصر کا واضح پیغام
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی نے ہفتہ کے روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے پر جاری جارحیت، اور پورے خطے میں اس کی جارحانہ پالیسیوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ:

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ پر "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال، بین الاقوامی انسانی قوانین کی مکمل خلاف ورزی، اور نہتے شہریوں کے خلاف جاری انتہا پسندانہ مظالم اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:”طاقت کے فریب میں مبتلا غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل یہ سمجھتی ہے کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے اپنے لیے سیکیورٹی حاصل کر لے گی، لیکن درحقیقت یہ مظالم علاقے میں نفرت اور انتقام کے جذبات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔”

بدر عبد العاطی نے یہ بات فتح تحریک کے وفد، جس کی قیادت جبریل الرجوب کر رہے تھے، سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید خبردار کیا کہ:

"غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے جاری جرائم نہ صرف اس کے اپنے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی شرمناک اور خطرناک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔”

مصری وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ:”مصر فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین سے بےدخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔”

انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی بحالی اور انسانی امداد کی فوری روانگی کے لیے جاری مصری کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا، اور کہا کہ:

"مصر فلسطینی اتھارٹی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی ان کوششوں کو بھی مسترد کرتا ہے جو فلسطینی سرزمین کی وحدت کو نقصان پہنچا کر غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کرنا چاہتی ہے۔”

Tags: اسرائیلیصیہونیغزہفلسطینیمصر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.