• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

یوم الارض: عید کی رات کو کراچی میں یکجہتی فلسطین مظاہرہ

فلسطین پورے کا پورا فلسطینیوں کا ہے۔ آج یوم القرار ہے اور فلسطین کے عوام عہد کررہے ہیں کہ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

جمعرات 03-04-2025
in پاکستان, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
یوم الارض: عید کی رات کو کراچی میں یکجہتی فلسطین مظاہرہ
0
SHARES
23
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینیوں کے ۴۹ واں یوم الارض کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ہیومن رائٹس کونسل کے اشتراک سے کراچی میں تین تلوار کے مقام پر عید کی رات کو یکجہتی فلسطین مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شہریوں کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ سیاسی و مذہبی قائدین، سول سوسائٹی، انسانی حقوق کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یکجہتی فلسطین مظاہرے کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور ہیومن رائٹس کونسل کے چیئر مین جمشید حسین نے کی جبکہ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیر ازہر علی ہمدانی، قاضی زاہد حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ شوکت مغل، علامہ عبد الوحید یونس سمیت سول سوسائٹی سے ریحانہ عزیز، انوشہ عالم، بشیر سدوزئی اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

 

شرکائے یکجہتی فلسطین مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین پورے کا پورا فلسطینیوں کا ہے۔ آج یوم القرار ہے اور فلسطین کے عوام عہد کررہے ہیں کہ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم غزہ میں قتل کئے جانے والے معصوم بچوں کی یاد میں جمع ہیں۔ اہلیان فلسطین عید کے روز بھی حالت جنگ میں ہیں۔پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

مقررین کا کہنا تھا کہ آج عید کی رات کو احتجاج کا مقصد اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ہماری خوشی و غم مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔

مقررین نے کہا کہ پاکستان میں امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ملک خداداد پاکستان میں فلسطینی کاز کے خلاف سازش ہورہی ہے جو نظریہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند صحافیوں کو اسرائیل کے خفیہ دورے کروائے جا رہے ہیں تاکہ فلسطین کاز کو نقصان پہنچایا جائے۔حکومت و صحافتی تنظمیں اسرائیل دورہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف کاروائی کریں۔

رہنماؤں نے مزید کہا کہ بانیان پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطہ میں ناجائز ریاست قرار دے کر واضح پیغام دیا۔بانی پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا واضح موقف رہا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ملک کے عوام آج عید کے دن اپنی خوشیوں میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یاد رکھیں ۔

Tags: اسرائیلیپاکستانتین تلوارصیہونیغزہفلسطینینسل کشییوم الارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.