• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست اپنے اختتام کی جانب: متعدد وزاء اور ارکانِ پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات

یہ مقدمات اور تحقیقات اس کے بعد سامنے آئے ہیں کہ وزیرِ تعلیم حاییم بیتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تعلیمی بجٹ میں سے پیسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے۔

اتوار 30-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی ریاست اپنے اختتام کی جانب:  متعدد وزاء اور ارکانِ پارلیمنٹ کے خلاف تحقیقات
0
SHARES
4
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اس وقت جب کہ اسرائیل میں حکومتی اتحاد ایک ایسا قانون منظور کرانے کی کوشش کر رہا ہے جس کے تحت کنیسٹ کے ارکان کو پولیس کے سامنے تحقیقات کے لیے پیش ہونے یا ان کے خلاف شہری مقدمات دائر کرنے کی صلاحیت محدود ہو جائے، اسرائیلی منتخب حکام کی فہرست میں مزید اضافہ ہو رہا ہے جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اب تک، کنیسٹ کے نو ارکان اور وزراء کے خلاف فوجداری تحقیقات یا مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں سب سے بڑے اسرائیلی حکام میں سے ایک وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو ہیں جو تین ماہ سے عدالت میں اپنے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت اور رشوت کے الزامات کے تحت مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ نیتن یاہو کے ساتھ اس ہفتے وزیرِ وراثت امیخائی ایلیاہو، اور کنیسٹ کے ارکان نیسیئم فاتوری اور تسوی سکوت کا بھی کیس کھلا ہے، جن کے خلاف جولائی 2024 میں "سدی تِیمان” فوجی کیمپ میں گھسنے کے الزام میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یہ حکام اس فوجی کیمپ میں داخل ہوئے جہاں اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو حراست میں رکھے ہوئے ہے، جن میں بچے بھی شامل ہیں، اور وہاں ان پر وحشیانہ تشدد اور جنسی زیادتی کی جاتی ہے۔ ان حکام نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

یہ مقدمات اور تحقیقات اس کے بعد سامنے آئے ہیں کہ وزیرِ تعلیم حاییم بیتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے تعلیمی بجٹ میں سے پیسے ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے۔

اس کے علاوہ، "لیکود” پارٹی کی دو وزیروں، میری ریگیو اور مای غولان، کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ریگیو پر الزام ہے کہ انہوں نے "لیکود” کی سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے منصوبوں میں اختیارات کا غلط استعمال کیا، جب کہ غولان پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت کے بجٹ کا غلط استعمال کرتے ہوئے اپنے قریبی افراد کو پیسے دیے۔

Tags: اسرائیلیسدی تِیمانسکوتصیہونیفلسطینیکینیسٹنیتن یاہونیسیئم فاتوری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.