• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قاہرہ: عرب وزارتی کمیٹی کا اجلاس،  غزہ میں امداد کی فوری فراہمی اور اسرائیلی افواج کے انخلاء کا مطالبہ

اجلاس میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 کے مطابق اسرائیلی افواج کو غزہ سے مکمل طور پر نکالنا ضروری ہے۔

پیر 24-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
قاہرہ: عرب وزارتی کمیٹی کا اجلاس،  غزہ میں امداد کی فوری فراہمی اور اسرائیلی افواج کے انخلاء کا مطالبہ
0
SHARES
27
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) گذشتہ روز مصر کے دارالحکومت  قاہرہ میں عرب-اسلامی وزارتی کمیٹی اور یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور و سیکیورٹی پالیسی، کایا کالاس کے درمیان غزہ پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائی کے  حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فلسطینی علاقوں میں حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر غزہ میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تمام فریقین نے جنگ بندی کی فوری بحالی، قیدیوں کی رہائی اور اسرائیلی افواج کے غزہ سے مکمل انخلاء کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد 2735 کے مطابق اسرائیلی افواج کو غزہ سے مکمل طور پر نکالنا ضروری ہے۔

مذکورہ فریقین نے غزہ میں انسانی امداد کی تیز تر ترسیل، بنیادی خدمات کی بحالی اور تمام پابندیوں کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ، فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر حمایت حاصل کرنے کے لیے اقدامات کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا۔

کمیٹی نے فلسطینی علاقوں کی یکجہتی کے لیے بھی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر غزہ اور غرب اردن کے علاقے کی یکجہتی کو یقینی بنانے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں عالمی برادری کو فوری طور پر مدد فراہم کرنے کی درخواست کی گئی، تاکہ فلسطینی عوام کو درپیش بحران کا تدارک کیا جا سکے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعربغزہفلسطینیقاہرہمصروزارتی کمیٹی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.