• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 72 گھنٹوں کے دوران 591 فلسطینی شہید، 1042 زخمی

اسرائیلی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تعداد 70 فیصد سے زائد ہے

جمعہ 21-03-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ پر صیہونی دہشتگردی جاری: 72 گھنٹوں کے دوران 591 فلسطینی شہید، 1042 زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں سرکاری میڈیا آفس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 591 تک پہنچ چکی ہے جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

غیر قانونی صیہونی فوج نے منگل کی صبح سے غزہ پر متعدد مرتبہ اجتماعی قتل عام کی دہشتگردانہ کارروائیاں کرچکی ہے، جس میں شہریوں کے گھروں کو بغیر کسی وارننگ کے نشانہ بنایا گیا۔ اس جارحیت کے نتیجے میں 591 فلسطینی شہید اور 1042 زخمی ہو چکے ہیں۔

 میڈیا کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں  مزید کہا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد ملبے کے نیچے دب چکی ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں ایندھن کی کمی اور سول ڈیفنس کے آلات کے مفلوج ہونے کی وجہ سے ان تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران شہید ہونے والوں میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کی تعداد 70 فیصد سے زائد ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ غیر قانونی صیہونی فوج شہریوں کو براہ راست نشانہ بنانے کی نسل کشی کے منظم جرم میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ وحشیانہ جارحیت امریکی حمایت اور بین الاقوامی برادری کی شرمناک خاموشی کے درمیان غیر قانونی صیہونی ریاست کے ارادوں کا عکاس ہے، جو غزہ میں نسل کشی کو مکمل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بیان میں غیر قانونی صیہونی فوج کی جانب سے نہتے شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام عالم و انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ان جرائم کی مذمت کریں اور ان کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں۔

Tags: اسرائیلیدہشتگردیشہیدصیہونیغزہفلسطینیقتل عام
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.