• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

مسلم امہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور غزہ کی نصرت کی جنگ میں عملا شامل ہو: القسام کی اپیل

غزہ پر صیہونی دہشتگردی تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں شہادتوں کی تعداد 710 ہو گئی ہے، جبکہ 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

جمعہ 21-03-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
مسلم امہ مسجد اقصیٰ کے دفاع اور غزہ کی نصرت کی جنگ میں عملا شامل ہو: القسام کی اپیل
0
SHARES
100
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے عرب ممالک اور مسلم اقوام کے آزاد ضمیر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جنگ میں حصہ لیں اور غزہ کی حمایت جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر تمام مسلمان متحد ہو کر فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوں تو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو اپنی جارحیت روکنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر جمعرات کو ایک پیغام میں ابو عبیدہ نے یمن کے موقف کی تعریف کی اور کہا کہ "یمن کے عوام نے غزہ کے لوگوں کی براہ راست حمایت کی اور اپنے موقف کی بھاری قیمت ادا کی، لیکن وہ اپنے اصولوں پر قائم ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ "یمن کے میزائلوں نے غزہ کے میزائلوں کو تل ابیب کے آسمان سے جوڑ کر یہ ثابت کیا ہے کہ غزہ تنہا نہیں ہے۔”

ابو عبیدہ کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب القسام بریگیڈز نے تل ابیب پر راکٹوں سے بمباری کی، جس کا مقصد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی طرف سے غزہ میں شہریوں کے خلاف جاری قتل عام کا جواب دینا تھا۔

غزہ پر صیہونی دہشتگردی تیسرے روز بھی جاری ہے جس میں شہادتوں کی تعداد 710 ہو گئی ہے، جبکہ 900 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ زیادہ تر زخمیوں کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Tags: اسرائیلیالقسامبریگیڈحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.