• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

"قیدیوں کی واپسی سے پہلے حماس کا خاتمہ اسرائیل کی غلطی ہوگی”: گیلنٹ 

جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت 16 ویں دن شروع ہونی تھی، لیکن پہلا مرحلہ ختم ہو چکا اور یہ بات چیت ہوئی ہی نہیں، جس کے نتیجے میں اب بھی 59 قیدی غزہ میں موجود ہیں

منگل 04-03-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
"قیدیوں کی واپسی سے پہلے حماس کا خاتمہ اسرائیل کی غلطی ہوگی”: گیلنٹ 
0
SHARES
28
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے برطرف شدہ وزیرِ سلامتی یوآن گیلنٹ نے صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "اسرائیل غلطی کرے گا اگر وہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے دوبارہ جنگ شروع کرتا ہے، دوبارہ جنگ شروع کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے تمام یرغمالیوں کو واپس لایا جائے۔”

آج (منگل) کو امریکہ میں اپنی پہلی عوامی تقریر کے دوران، جب وہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات کر رہے تھے، تو انہوں نے کہا کہ "قیدیوں کو واپس لانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جنگ کے اہداف حاصل کیے جا سکیں”لیکن اگر ہم نے قیدیوں کی واپسی سے پہلے حماس کا خاتمہ کر دیا، تو ہمارے پاس کوئی قیدی ژندہ نہیں بچے گا۔”

نیتن یاہو کی جنگ کی دھمکی

گزشتہ روز، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ "اسرائیل فوری طور پر غزہ میں دوبارہ جنگ شروع نہیں کر رہا”، لیکن جنگ میں واپسی کے امکان کو رد نہیں کیا "ہمیں شاید ایسا کرنا پڑے۔”

"ہآرتس” اخبار کی رپورٹ

اسی روز، معروف اسرائیلی اخبار ہآرتس نے اپنی اداریہ میں لکھا کہ "جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت 16 ویں دن شروع ہونی تھی، لیکن پہلا مرحلہ ختم ہو چکا اور یہ بات چیت ہوئی ہی نہیں، جس کے نتیجے میں اب بھی 59 قیدی غزہ میں موجود ہیں۔”

اخبار کے مطابق، "قیدیوں کی واپسی کا راستہ پہلے مرحلے میں توسیع یا غزہ کے عوام کو بھوکا مارنا نہیں، بلکہ دوسرے مرحلے میں پیش رفت کرنا ہے، جس میں جنگ بندی اور غزہ سے صیہونی فوجیوں کا انخلا شامل ہے، جیسا کہ معاہدے میں طے پایا تھا۔”

Tags: اسرائیلیجنگ بندیصیہونیغزہفلسطینیگیلنٹ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.