• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ بیروت میں سپردخاک

حسن نصر اللہ کے جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے نچلی پروازیں کرتے رہے، جسے حزب اللہ کی صفوں میں اشتعال انگیزی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے

پیر 24-02-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصر اللہ بیروت میں سپردخاک
0
SHARES
19
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حزب اللہ کے شہید رہنما حسن نصراللہ کو لبنانی دارالحکومت بیروت میں سپرد خاک کر دیا گیا، جبکہ ان کے جانشین نامزد کیے گئے ہاشم صفی الدین کی تدفین کل جنوبی لبنان میں عمل میں لائی جائے گی۔

بیروت اسٹیڈیم میں منعقدہ نماز جنازہ میں ایرانی وزیر خارجہ، ایرانی پارلیمانی اسپیکر سمیت دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ لبنانی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، تقریباً 10 لاکھ سوگواران جنازے میں شریک ہوئے، جن میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے سیاسی و عسکری رہنما بھی شامل تھے۔

حزب اللہ کے سینئر رہنما نعیم قاسم نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حسن نصراللہ کی جدوجہد کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا اور مزاحمت ختم نہیں ہوئی۔ اس موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بھی ایک پیغام کے ذریعے غاصبانہ تسلط اور جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ادھر، جنازے کے دوران اسرائیلی جنگی طیارے نچلی پروازیں کرتے رہے، جسے حزب اللہ کی صفوں میں اشتعال انگیزی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اپنے بیان میں کہا کہ حسن نصراللہ کے جنازے پر پرواز کرنے والے اسرائیلی طیارے ایک واضح پیغام دے رہے ہیں کہ اسرائیل پر حملہ کرنے والے انجام کو پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں 27 ستمبر 2024 کو بیروت پر کیے گئے بڑے فضائی حملے کی تفصیلات شامل ہیں، جس میں اس وقت کے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ کارروائی شام 6 بج کر 21 منٹ پر "آپریشن نیو آرڈر” کے تحت انجام دی گئی تھی۔

Tags: تدفینجنازہحزب اللہحسن نصر اللہلبنانیمزاحمتی تحریک
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.