• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں اسرائیلی قیدی نے القسام کے مجاہدین کے سر چوم لیے

القسام بریگیڈ" نے اسٹیج پر ایک بینر آویزاں کیا جس پر عربی، عبرانی اور انگریزی میں درج تھا: "زمین اپنے اصل باشندوں کو جانتی ہے… دوہری شہریت رکھنے والے اجنبیوں سے نہیں

اتوار 23-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
غزہ میں اسرائیلی قیدی نے القسام کے مجاہدین کے سر چوم لیے
0
SHARES
10
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے وسطی علاقے النصیرات کے مہاجر کیمپ میں ہفتے کے روز ایک اسرائیلی قیدی نے اپنی رہائی کے موقع پر حماس کے عسکری ونگ "کتائب القسام” کے مجاہدین کے سر چوم لیے۔ فلسطینی میڈیا سینٹر کے مطابق یہ منظر اس وقت دیکھا گیا جب اس قیدی کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے عملے کے حوالے کیا جا رہا تھا۔

النصیرات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے دوران ” القسام بریگیڈ” نے اسٹیج پر ایک بینر آویزاں کیا جس پر عربی، عبرانی اور انگریزی میں درج تھا: "زمین اپنے اصل باشندوں کو جانتی ہے… دوہری شہریت رکھنے والے اجنبیوں سے نہیں”۔ بینر کے بائیں جانب ایک درخت کی تصویر تھی جس کی جڑیں زمین میں پیوست تھیں، اور درمیان میں فلسطینی پرچم لپٹا ہوا تھا۔

تقریب کے دوران القسام کے کئی جنگجو موجود تھے، جن میں سے دو کو اسرائیلی نسل کش جنگ میں شدید زخمی حالت میں دیکھا گیا۔ ایک جنگجو کی ٹانگ کٹ چکی تھی اور وہ بیساکھی کے سہارے کھڑا تھا، جبکہ دوسرے کی ایک آنکھ زخمی ہو چکی تھی اور اس پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

یہ تقریب جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے کا حصہ تھی، جس کے تحت چھ اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا، جن میں دو 2014 سے قید میں تھے۔ یہ معاہدہ 19 جنوری 2025 کو نافذ العمل ہوا تھا۔

"طوفان الاقصیٰ” کے دوران پکڑے گئے اسرائیلی

” القسام بریگیڈ” نے 7 اکتوبر 2023 کے "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے دوران متعدد اسرائیلیوں کو گرفتار کیا، جن میں سے کئی دوہری شہریت رکھتے تھے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسرائیل میں ایک ملین سے زائد افراد دوہری شہریت رکھتے ہیں، جن میں زیادہ تر یورپی یا امریکی شہری ہیں۔

ایک اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق، 500,000 سے زیادہ اسرائیلی یورپی شہریت کے حامل ہیں، جبکہ دیگر 500,000 کے پاس دیگر غیر ملکی شہریت ہے،جن میں امریکیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

القسام کی جانب سے یہ پیغام واضح طور پر

فلسطینی جدوجہد کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ اسرائیلی معاشرہ ایک مصنوعی آبادکاری منصوبہ ہے، جو مختلف ممالک سے لائے گئے افراد پر مشتمل ہے۔

محمد الضیف کی تصویر اور پیغام

رفح میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کے دوران "کتائب القسام” نے اپنے کمانڈر شہید محمد الضیف کی تصویر آویزاں کی، جس کے ساتھ ان کا مشہور جملہ درج تھا: "ہم تاریخ کا دھارا بدل سکتے ہیں”۔

اس موقع پر القسام کے جنگجوؤں نے وہ اسرائیلی اسلحہ بھی پیش کیا جو "طوفان الاقصیٰ” کے دوران غنیمت میں ملا تھا۔ اس کے علاوہ، ایک بڑا بینر آویزاں کیا گیا جس پر لکھا تھا: "ہم ہی طوفان ہیں… ہم ہی سخت ترین طاقت ہیں”۔

یہ تقریب نہ صرف اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا موقع تھا بلکہ فلسطینی مزاحمت کا ایک مضبوط پیغام بھی تھا، جس نے اسرائیل کے اس جھوٹے دعوے کو چیلنج کیا کہ وہ "اپنی سرزمین” پر واپس آئے ہیں، جبکہ حقیقت میں فلسطین اپنے اصل باشندوں کا ہے اور رہے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.