• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس کا جمعرات کو 4 قیدیوں کی لاشیں، ہفتے کو 6 قیدیوں کے حوالے کرنے کا اعلان

اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنایا جانا چاہیے، بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے

بدھ 19-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
حماس کا جمعرات کو 4 قیدیوں کی لاشیں، ہفتے کو 6 قیدیوں کے حوالے کرنے کا اعلان
0
SHARES
23
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) حماس کے سربراہ، خلیل الحیہ نے اعلان کیا ہے کہ تحریک نے جمعرات کے روز 4 صیہونی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی مذاکراتی عمل میں شمولیت ممکن ہو سکے۔

آج بروز منگل ایک ویڈیو بیان میں خلیل الحیہ نے کہا کہ صیہونی قیدی بیباس کی لاش کو صیہونی دشمن کے حوالے کر دیا جائے گا، جبکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ہفتے کے روز ان کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے گا۔

الحیہ نے واضح کیا کہ باقی لاشوں کی حوالگی بھی اس معاہدے کے تحت چھٹے ہفتے میں مکمل کر دی جائے گی، جیسا کہ طے پایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا، "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے بروز ہفتہ 6 صیہونی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔” الحیہ نے زور دیا کہ "حماس اور فلسطینی مزاحمت، مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو فوری طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔”

الحیہ نے دوبارہ زور دیا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل درآمد کا پابند بنایا جانا چاہیے، بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے، خاص طور پر بھاری مشینری کی فراہمی تاکہ فلسطینی شہداء کی لاشوں کو ملبے کے نیچے سے نکالا جا سکے، اسی طرح ان صیہونی قیدیوں کی لاشیں بھی جو صیہونی بمباری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔

اس دوران، صیہونی میڈیا نے ایک صیہونی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ "پہلے مرحلے میں باقی 6 زندہ صیہونی قیدیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا۔”

دوسری طرف، غیر قانونی صیہونی ریاست کے وزیر خارجہ جدعون ساعر نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کرے گا، اور صیہونی ریاست کا مطالبہ ہے کہ غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کیا جائے۔

ساعر نے کہا، "غزہ میں حزب اللہ کے ماڈل کو قبول نہیں کیا جائے گا، اسی لیے ہمیں غزہ کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت ہے، اور یہ سب فلسطینی اتھارٹی کی عدم موجودگی میں ہونا چاہیے۔”

وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ "قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں اس بات پر اتفاق ہو گیا ہے کہ پہلے مرحلے کے چھ زندہ صیہونی قیدیوں کو ہفتے کے روز رہا کر دیا جائے گا۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ "جمعرات کے روز چار ہلاک شدہ صیہونی قیدیوں کی لاشیں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے حوالے کر دی جائیں گی، اور معاہدے کے تحت، اگلے ہفتے مزید چار صیہونی قیدیوں کی لاشیں بھی حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔”

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.