• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہمیں ثالثوں نے غزہ معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضمانت دی ہے، حماس

اسرائیل کے پاس اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی اور راستہ نہیں، سوائے اس کے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرے

ہفتہ 15-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہمیں ثالثوں نے غزہ معاہدے کی پاسداری کرنے کی ضمانت دی ہے، حماس
0
SHARES
13
VIEWS

حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گی اہے  کہ غزہ میں قیدیوں اور محصورین کے تبادلے کا عمل دوبارہ شروع ہونا ہماری ثالثوں سے وابستگی اور ہمیں دی گئی ضمانتوں کی بنیاد پر ممکن ہوا۔

 حماس کے ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں کی جا رہی تھیں، جن کے بدلے صیہونی ریاست اسرائیل نے 369 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنا تھا۔

فلسطینی چینل الاقصیٰ پر نشر کیے گئے بیان میں القانوع نے کہا: "ہم غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل سے انسانی حقوق کے پروٹوکول پر عمل درآمد کے منتظر ہیں، جیسا کہ ہمیں ثالثوں کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے مسلسل رابطے جاری ہیں اور ہم معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے بھی تیاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے پاس اپنے قیدیوں کی رہائی کے لیے کوئی اور راستہ نہیں، سوائے اس کے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عمل کرے۔”

جنگ بندی معاہدے پر عدم عمل اور سیاسی اثرات

القانوع نے کہا کہ یہ جنگ بندی معاہدہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے مستقبل پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے، بالکل اسی طرح جیسے معرکہ طوفان الاقصیٰ نے اس پر دباؤ بڑھایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو معاہدے کی شرائط سے بچنے اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، لیکن حماس اسے ناکام نہیں ہونے دے گی۔

جنگ بندی معاہدے پر پیدا ہونے والا بحران

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ اس ہفتے ایک نازک مرحلے میں داخل ہو گیا، جب حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز، نے قیدیوں کی چھٹی کھیپ کی رہائی کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اس کی وجہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی تھی۔ اس صورت حال کے بعد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ انہوں نے "کسی بھی ممکنہ صورت حال کے لیے تیار رہنے” کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ تاہم، بعد میں ثالثوں کی مداخلت سے بحران حل ہو گیا۔

حماس کا معاہدے پر عمل درآمد کا عزم

حماس نے جمعے کے روز ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے تمام مراحل پر مقررہ وقت کے مطابق عمل کرے گی۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے بیان میں کہا:
"ہم جنگ بندی معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں اور اس کی تمام شقوں کو وقت پر نافذ کریں گے۔”

انہوں نے مزید کہا: "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل ہمیشہ کی طرح تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، لیکن ہم نے اسے مجبور کر دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔”

ثالثوں کی مداخلت اور انسانی حقوق کا پروٹوکول

القانوع نے انکشاف کیا کہ قطر اور مصر کے ثالث امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ غزہ میں انسانی حقوق کے پروٹوکول پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے مطالبات واضح ہیں اور ہم نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل سے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے نئی ضمانتیں حاصل کی ہیں۔”

قیدیوں کے تبادلے کے طریقہ کار پر حماس کا مؤقف

حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کی رہائی کا عمل منظم اور باوقار طریقے سے انجام پایا ہے، جو فلسطینی ثقافت اور اسلامی تعلیمات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا: "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے قیدیوں کی اگلی کھیپ کو بھی عزت و وقار کے ساتھ رہا کیا جائے گا اور یہ عمل براہ راست نشر کیا جائے گا۔”

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیعبدالطیف القانوعغزہفلسطینیمعاہدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.