• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں جنگ بندی کا 27واں دن: صیہونی ریاست کی ہٹ دھرمی برقرار

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق کسی بھی پیش رفت کی تردید کی ہے

جمعہ 14-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
جنین سے بے دخلی کا صیہونی حکم: ہزاروں فلسطینی بے گھر
0
SHARES
5
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں جنگ بندی کو 27 دن مکمل ہو گئے ہیں اور ثالثوں کی کوششوں سے صیہونی ریاست اور فلسطینی مزاحمتی گروپس کے درمیان معاہدے میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں اور صیہونی ریاست اسرائیل آج بروز جمعہ تین قیدیوں کے نام حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جنہیں ہفتہ کے روز حماس کے ذریعے رہا کیا جانا ہے۔

یہ خبر جمعرات کو صیہونی میڈیا نے دی، تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے متعلق کسی بھی پیش رفت کی تردید کی ہے۔

نیتن یاہو کا یہ بیان حماس کے اس اعلان کے بعد آیا جس میں کہا گیا تھا کہ مصر اور قطر جنگ بندی معاہدے میں موجود خلا کو پُر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حماس نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت طے شدہ تمام شرائط، بشمول قیدیوں کے تبادلے کے، اپنی مقررہ مدت میں نافذ کیے جائیں گے۔

"دوسرے مرحلے کے مذاکرات فوری شروع کیے جائیں” – حماس

حماس کے رہنما طاہر النونو نے جمعرات کی شب زور دیا کہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات فوراً شروع کیے جائیں۔ انہوں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو کسی بھی تاخیر کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ ثالثوں کا کردار معاہدے کے نفاذ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔

النونو، جو کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کے مشیر بھی ہیں، نے ثالثوں کے ساتھ بات چیت میں اسرائیل کی ذمہ داریوں پر زور دیا کہ وہ غزہ میں عارضی پناہ گاہوں، خیموں، ایندھن، ملبہ ہٹانے کے آلات، اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں کی زندگی بحال ہو سکے۔

اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں

حماس نے حالیہ دنوں میں جنگ بندی معاہدے کی صیہونی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں شمالی غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی میں تاخیرہ، نہتے شہریوں پر فائرنگ کا تسلسلن، پناہ کے سامان اور ملبہ ہٹانے کے آلات کی آمد میں رکاوٹیں ڈالنا، خوراک اور ایندھن سمیت انسانی  امداد کی فراہمی میں کٹوتی کرنا شامل ہے۔

"عرب اور اسلامی ممالک فلسطینی مہاجرین کی جبری بے دخلی کے خلاف مشترکہ موقف اپنائیں” – حماس

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مصر، اردن، سعودی عرب اور ان تمام ممالک کے موقف کو سراہا جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جبری مہاجرت کے منصوبے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ وہ اس موقف کو آنے والی عرب سربراہی کانفرنس اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں سرکاری حیثیت دیں۔

حازم قاسم نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کو روکنے کے لیے ایک مشترکہ عرب اور اسلامی منصوبہ بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز دراصل صیہونی حکومت میں موجود انتہا پسند عناصر کے حق میں جھکاؤ کی عکاسی کرتی ہے۔

حماس نے واضح کیا کہ وہ اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہے اور اسرائیل کو بھی معاہدے اور انسانی پروٹوکول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسصیہونیغزہفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.