• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صیہونی فوج کے ٹارگٹ کلنگ حملے میں القسام بریگیڈ کا کمانڈ شہید

جمعہ 17-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_eyad-asad-shelbaya-al-qassam-brigades-fighter1

قابض اسرائیلی فوج کی فلسطین میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے. اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک ٹارگٹ کلنگ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر ایاد اسعد شلبایہ کو شہید کر دیا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض صیہونی فوج نے جمعہ کی صبح نورالشمس مہاجر کیمپ میں ان کے گھر پر حملہ کیا. قابض فوج نے ان کے گھر کا ایک حصہ مسمار کرنے کے بعد القسام بریگیڈ کے کمانڈر 37 سالہ اسعد شلبایہ کو گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پرہی شہید ہو گئے. ذرائع کے مطابق قابض فوج نے کارروائی کے دوران نورالشمس کیمپ میں گھرگھر تلاشی لی اور اس دوران حماس کے کم ازکم 15 ارکان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے. اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران شہریوں کے گھروں پر فائرنگ بھی کی اور توڑپھوڑ کے علاوہ بھاری آواز پیدا کرنے والے گرنیڈ بھی استعمال کیے. جس سے شہریوں خصوصا خواتین اور بچوں میں شدید خوف وہراس پیدا ہو گیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں داخل ہوئی اور قابض فوجیوں نے فائرنگ کرتےہوئے شہید شلبایہ کے مکان پر حملہ کر دیا.دوسری جانب القسام بریگیڈ نے صہیونی فوج کے حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.