• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 18 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

طولکرم: القسام بریگیڈز کا صیہونی فوج پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

صیہونی افواج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا، سلفیت کے مغرب میں بدیا، طوباس کے جنوب میں طمون، اور رام اللہ کے شمال میں الجلزون کیمپ پر بھی حملے کیے

منگل 11-02-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
طولکرم: القسام بریگیڈز کا صیہونی فوج پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
0
SHARES
9
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز، نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے سرايا القدس، اور الثأر و التحریر گروپس کے ساتھ مل کر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج کے پیدل دستے کو ایک منظم گھات لگا کر نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی طولکرم کے نور شمس کیمپ کے منشیہ محلے میں کی گئی، جس کے بعد صیہونی فوج کی امدادی ٹیم کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسی دوران، مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران صیہونی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں مزید فوجی کمک بھیجی جبکہ دیگر علاقوں میں صیہونی فوج کے حملے اور فلسطینیوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جنین میں، صیہونی فوج کی بلڈوزروں نے مشرقی محلے کی سڑکوں کو تباہ کر دیا، جبکہ جبع گاؤں پر بھی دھاوا بول کر تین فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ صیہونی افواج نے رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا، سلفیت کے مغرب میں بدیا، طوباس کے جنوب میں طمون، اور رام اللہ کے شمال میں الجلزون کیمپ پر بھی حملے کیے۔

نابلس میں، صیہونی فوج نے تل اسٹریٹ میں چھاپہ مارا اور نوجوان محمد الخلیلی کو ان کے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کر لیا۔

غرب اردن میں صیہونی بربریت اور غزہ پر مسلسل جارحیت

صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم مغربی کنارے میں بدستور جاری ہیں، جو کہ غزہ پر مسلط کردہ جنگ کا تسلسل ہے، جو ایک سال سے زیادہ عرصے سے جاری ہے۔

مغربی کنارے کے شہروں میں روزانہ کی بنیاد پر صیہونی افواج کی دراندازی، گھروں پر حملے، عوامی املاک کی تباہی، شہریوں کی گرفتاری اور فضائی حملے کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

Tags: اسرائیلیالقسامجلزونحماسسلفیتصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.