• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے رام اللہ میں 2500 مکانات کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کر دیا

جمعرات 16-09-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement24

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں "مودیعین علیت” کالونی میں 2500 مکانات کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کر دیا ہے. اسرائیل کی جانب سے نئی تعمیرات کا آغاز ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی قابض دشمن کی ظالمانہ پالیسیوں کا تحفظ کرتے ہوئے یہودی آباد کاری، بیت المقدس کو یہودیانے اور قبلہ اول کے خلاف سازشوں جیسے جرائم کی پردہ پوشی کرتے ہوئے اس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہی ہے. عبرانی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی محکمہ تعمیرات کے زیراہتمام مکانات کی تعمیر کے لیے مختص کمپنی”ناٶٹ ھبسگا” نے رام اللہ کے وسط میں "مودیعین علیت”کالونی میں اڑھائی ہزار مکانوں کی تعمیر کا ٹھیکہ لے لیا ہے. ریڈیو رپورٹ کے مطابق تعمیراتی کمپنی کو مکانات کی تعمیر کا کام حال ہی میں سونپا گیا ہے. اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد عارضی پابندی میں توسیع نہیں کرے گا.خیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال کے شروع میں مقبوضہ مغربی کنارے میں عارضی طور پر یہودی بستیوں کی توسیع پر پابندی عائد کی تھی جو رواں ماہ کے وسط سے ختم ہو گئی ہے.اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے تعمیرات کمپنی کے ڈائریکٹر عمیرزکین کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کی اجازت سے تعمیرات کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسے جلد ازجلد مکمل کیا جائے گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.