(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مستعفی وزیر "قومی سلامتی” ایتمار بن گویر نے کہا کہ آج صبح ” نتزارم کوریڈور ” کو کھولنے کی خبر کا ملنا ارو ہزاروں فلسطینیوں کا شمالی غزہ میں داخل ہونا، حماس کی فتح کی تصاویر ہیں اور اسرائیل کے ساتھ معاہدے میں مزید ایک ذلت آمیز حصے کا اضافہ ہے۔ "یہ ‘مطلق فتح’ کی تصویر نہیں ہے، بلکہ یہ ‘مطلق تسلیم’ کی تصویر ہے۔”
بن گویر نے کہا کہ "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے فوجیوں نے اس علاقے میں لڑائی اس لئے نہیں کی اور نہ ہی اپنی جانیں اس لئے دی تھیں تاکہ ایسی تصاویر دکھائی جائیں، انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ اور فلسطینیوں کی تباہی کی طرف واپس جانا چاہیے۔”
واضح رہے کہ آج صبح، ہزاروں پناہ گزینوں نے "نتساریم” کے راستے سے شہر غزہ اور شمالی غزہ کی طرف واپسی شروع کی، جو شہر غزہ اور وسطی علاقے کے درمیان واقع ہے۔یاد رہے کہ ایتمار بن گویر نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی حکومت سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور اس معاہدے کو "ذلت آمیز” قرار دیا تھا۔