(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین کے شہر نابلس میں نور شمس کیمپ کے قریب ایک گاڑی پر ڈرون حملےمیں دوفلسطینی نوجوان شہید ہو گئے، جس کے بعد غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے شہر میں داخل ہو کر سپتال سمیت رہائشی آبادی کو گھیر لیا، اس دوران دوسرے فضائی حملے کی بھی اطلاعات ہیں تاہم اس کی تفصیلات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی (وفا) نے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے ایک گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجےمیں طولکرم کے رہائشی رامز ضمری اور ایہاب ابو عطیوے شہید ہو گئے۔غیر قانونی صیہونی فوج نے اس حملے کا اعتراف کرتےہوئے الزام لگایا کہ یہ حملہ اسرائیلی داخلی سکیورٹی ایجنسی (شاباک) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران کیا گیا جس میں شہید فلسطینیوں کو مزاحمت کار بتایا گیا ہے۔ اسرائیل کی فوج نے طولکرم میں ایک اور مقام پر ا فضائی حملہ کیا، جس میں کچھ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں، مگر ان کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے طولکرم شہر کے ثابت ثابت ہسپتال کو محاصرے میں لے لیا، اور طولکرم کیمپ میں اسرائیلی خصوصی فوج کے داخل ہونے کی خبریں بھی ملیں۔
الجزیرہ کے ذرائع نے بتایا کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج طولکرم کے مختلف علاقوں میں پھیل گئی ہے اور اس نے فوجی کمک بھی بھیجی ہے، اور شہر کے شمال میں واقع شیویکہ محلے پر دھاوا بول دیا ہے۔مزید برآں، غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے طولکرم میں داخل ہو کر دو فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا، جبکہ شہر کی فضا میں اسرائیلی جنگی طیارے پرواز کر رہے تھے۔ہلال احمر نے بتایا کہ صیہونی فوج کی کارروائی کے دوران ایک فلسطینی شہری کو گولی لگ گئی۔
اس آپریشن کی توسیع کے حوالے سے، اسرائیلی چینل 14 نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حکام نے جنین میں جاری فوجی کارروائی کو مغربی کنارے کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کی ہدایت دی ہے، تاہم اس بات کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی۔چینل نے مزید کہا کہ شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائی طولکرم تک بڑھا دی گئی ہے، جو کہ جنین میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے بعد کی گئی ہے۔