(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) مصر ی میڈیا کاکہنا ہے کہ صیہونی عقوبت خانے سے رہاہونے والے 70 فلسطینی امصر پہنچ گئے ہیں ۔چینل نے وضاحت کی کہ رہا کردہ افراد رفح سرحدی کراسنگ کے مصری جانب پہنچے ہیں۔
آج رہا کردہ فلسطینی اسیران کی فہرست میں 200 اسیر شامل تھے، جن میں 79 اسیران ایسے ہیں جن کی سزائیں زیادہ ہیں اور 121 ایسے ہیں جو عمر قید کی سزائیں بھگت رہے تھے، رہائی پانے والےاسیران میں سے 70 اسیران کو بیرون ملک منتقل کیا جائے گا۔ رہا ہونے والے فلسطینی اسیران جو بیرون ملک منتقل کیے جائیں گے، وہ قاہرہ میں تقریباً ایک ہفتے گزاریں گے، پھر دوسری جگہوں پر منتقل کیے جائیں گے، جیسا کہ سمجھوتہ طے پایا ہے۔
آج حماس کی عسکری تنظیم القسام بریگیڈ نے صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوسرے حصے کے تحت 4 اسرائیلی خواتین فوجیوں کو بین الاقوامی ریڈ کراس کے وفد کے حوالے کیا، جس کےبعد اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی ۔
دوسری جانب صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل شمالی غزہ کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں واپس آنے کی اجازت نہیں دے گا جب تک حماس کے پاس موجود اسرائیلی اسیر اربیل یہود کو رہا نہیں کیا جاتا۔چند دن پہلے اسرائیلی میڈیا میں یہ توقعات ظاہر کی گئی تھیں کہ اربیل یہود ان لوگوں میں شامل ہوں گی جنہیں رہا کیا جائے گا، جو کہ نہیں ہوا۔
اسرائیلی اعلان کے بعد، الجزیرہ چینل نے حماس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے نقل کیا کہ "ہم نے ثالثوں کو اطلاع دی ہے کہ اربیل یہود زندہ ہیں اور انہیں اگلے ہفتے ہفتہ کو رہا کیا جائے گا،” علاوہ ازیں، ایک اسلامی جہاد کے ذمہ دار نے کہا کہ اربیل یہود سرایا القدس کے پاس ایک عسکری اسیر ہیں۔