• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ہم غزہ میں قید خواتین فوجیوں کی بھاری قیمت ادا کریں گےاسرائیلی میڈیا

اسرائیل" 50 فلسطینی اسیران کو آزاد کرے گا جن میں سے 30 عمر سزائے قید بھگت رہے ہیں، اس کے بدلے میں ہر ایک اسرائیلی خواتین فوجیوں کو آزاد کیا جائے گا

منگل 14-01-2025
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
ہم غزہ میں قید خواتین فوجیوں کی بھاری قیمت ادا کریں گےاسرائیلی میڈیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)  اخبار "ٹائمز آف اسرائیل” نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ قطر میں جس اسیران کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کا مسودہ تیار ہو رہا ہے، اس کے تحت "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل” کو غزہ   میں حماس کے پاس قید خواتین  فوجیوں کے آزاد کرنے کے بدلے بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔

اخبار نے اس معاہدے کی تفصیلات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل” 50 فلسطینی اسیران کو آزاد کرے گی جن میں سے 30 ایسے ہیں جو عمر بھر کی سزائے قید بھگت رہے ہیں، اور اس کے بدلے میں ہر ایک اسرائیلی خواتین فوجیوں کو آزاد کیا جائے گا جو غزہ میں قید ہے۔

اسرائیلی اخبار نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ تین مراحل پر مشتمل ہوگا جس کا آغاز 33 اسرائیلی اسیران کی چھ ہفتوں کے دوران مرحلہ وار آزادی سے ہوگا، جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور زخمی شہری شامل ہیں، اور اس کے بدلے میں "غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل” میں قید ہزاروں فلسطینی خواتین اور بچوں کو آزاد کیا جائے گا۔

اسرائیلی اخبار نے بتایا کہ ان 33 اسیران میں پانچ اسرائیلی  خواتین  شامل ہوں گی، جنہیں ہر ایک کے بدلے 50 فلسطینی اسیران کی رہائی عمل میں آئے گی، جن میں 30 ایسے فلسطینی شامل ہوں گے جنہوں نے سزائے موت کی عمر بھر کی سزا پائی ہے۔

اس ابتدائی مرحلے کے دوران جو 42 دنوں تک جاری رہے گا، اسرائیلی فوجی آبادکاری والے علاقوں سے انخلا کریں گے، اور فلسطینیوں کو شمالی غزہ میں اپنے گھروں کی واپسی کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران انسانی امداد میں اضافہ کیا جائے گا، اور روزانہ تقریبا 600 ٹرک غزہ میں داخل ہوں گے۔

آج قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الأنصاری نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

ایجنسی "رائٹرز” نے بھی تصدیق کی ہے کہ دوحہ میں مذاکرات کار آج منگل کو جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی آخری تفصیلات طے کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں، جبکہ ایک فلسطینی ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو معاہدہ آج مکمل ہو جائے گا۔

Tags: اسرائیلیجنگ بندیحماسخواتین فوجیصیہونیغزہفلسطینیمعاہدہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.